Inquilab Logo

پندرہ مہینوں میں مودی کی منقولہ جائیداد میں تقریباً ۳۷؍لاکھ کا اضافہ ہوا

Updated: October 16, 2020, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi

حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے اپنی املاک اور انویسٹمنٹ کے بارے میںجانکاری دی ہے۔ املاک اور انویسٹمنٹ کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کی طرف سے جو تازہ اعلان کیا گیا ہے اس کے مطابق، پچھلے۱۵؍ مہینوں میںمودی کی منقولہ جائیداد میں تقریباً ۳۷؍لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

pm modi - Pic : PTI
پی ایم مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے اپنی املاک اور انویسٹمنٹ کے بارے میںجانکاری دی ہے۔ املاک اور انویسٹمنٹ کے تعلق سے وزیر اعظم مودی کی طرف سے جو تازہ اعلان کیا گیا ہے اس کے مطابق، پچھلے۱۵؍ مہینوں میںمودی کی منقولہ جائیداد میں تقریباً ۳۷؍لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
 وزیر اعظم مودی کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق، مودی ٹرم ڈپازٹ اور سیونگ اکاونٹ میں پیسے جمع کرتےہیں۔ گزشتہ مالی سال میں ان کی کل منقولہ جائیداد ایک کروڑ ۷۵؍ لاکھ۶۳؍ہزار۶۱۸؍روپےہوگئی۔وزیر اعظم مودی کی یہ مالی صورت حال۳۰؍جون۲۰۲۰ء تک کی ہے۔ اس کا انکشاف۱۲؍اکتوبر کو کیا گیا ۔
 وزیر اعظم مودی کی غیر منقولہ جائیداد میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے۔گجرات کے گاندھی نگر میں ان کی ایک زمین ہے۔ اس کی قیمت۱ء۱؍کروڑ روپےہے۔ اس میں ان کے کنبے کابھی حصہ ہے۔ مودی کی جو کمائی ہوتی ہے اس کا بڑا حصہ فکسڈ ڈپازٹ ہے۔
 ٹرم ڈپازٹ کی بات کریں تو ایک سے۵؍سال کے لئے میعادی جمع یعنی ٹرم ڈپازٹ پر سود کی شرح۵ء۵؍ سے ۶ء۷؍ فیصد کے دائرے میںہو گی۔ وہیں ۵؍سال کے لئے ری کرنگ ڈپازٹ پرسود کی شرح۵ء۸؍فیصد رکھی گئی ہے۔وزیر اعظم کے پاس جون کے خاتمہ تک ۳۱۴۵۰ ؍ روپے نقد تھے۔
 ٹرم ڈپازٹ کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے لائف انشورنس، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور انفراسٹرکچر بانڈ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔یہاں سرمایہ کاری کے ذریعہ انہیں ٹیکس کا فائدہ بھی ملتا ہے۔حکومت نے حال ہی میں الگ الگ ڈپازٹس پر تازہ ترین شرح سود جاری کیا ہے۔ تیسری سہ ماہی یعنی ( اکتوبر۔ دسمبر) میں نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پرسود کی شرح۶ء۸؍فیصدرہے گی۔ نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ میںسرمایہ کاری کرنے پر ۸۰؍سی کے تحت چھوٹ کا فائدہ ملتا ہے۔
 تنخواہ کی بات کریں تو وزیر اعظم مودی کی ماہانہ تنخواہ ۲؍ لاکھ روپےہے۔ ان کے بچت کھاتے میں۳ء۳۸؍ لاکھ روپےہیں۔ یہ معلومات ۳۰؍ جون۲۰۲۰ءکی ہے۔ جبکہ ۳۱؍ مارچ ۲۰۱۹ء میں ان کے بچت کھاتے میں محض۴؍ ہزار ۱۴۳؍ روپےتھے۔گاندھی نگرکی ایس بی آئی شاخ میں انہوں نے ایف ڈی کرایا ہوا ہے۔ یہ رقم بڑھ کر اب ایک کروڑ۶۰؍لاکھ۲۸؍ہزار۳۹؍روپے ہو گئی ہے۔
 مودی کے پاس اپنی کوئی کار نہیں ہے۔ ان کے پاس سونےکی ۴؍انگوٹھیاں ہیں۔ این ایس سی میں انہوں نے ۸؍ لاکھ۴۳؍ہزار۱۲۴؍روپےجمع کئےہیں۔لائف انشورنس کے لئے وہ ایک لاکھ ۵۰؍ہزار۹۵۷؍روپےجمع کرتےہیں۔ مالی سال ۲۰۔۲۰۱۹ءمیںانہوں نےاین ایس سی میں۷؍ لاکھ۶۱؍ہزار۶۴۶؍روپےجمع کئے تھے۔لائف انشورنس پریمیم کے طور پر انہوں نے ایک لاکھ ۹۰؍ہزار۳۴۷؍روپے جمع کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK