• Sun, 13 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منگولیا کے ۵۸؍ سالہ صدر نے۱۰۰؍ کلو بینچ پریس کیا، انٹرنیٹ پر چرچے

Updated: September 13, 2026, 8:11 PM IST | Ulaanbaatar

منگولیا کے ۵۸؍ سالہ صدر اخناگین خوریل سخ نے۱۰۰؍ کلو بینچ پریس کیا، جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے فوجی افسر کے طور پر خدمات انجام دیں، فوجی اہلکاروں کے سامنے مشکل سیٹ مکمل کرتے ہوئے بالکل بے خوف نظر آئے۔

58-year-old Mongolian president Ukhnaagiin Khurelsukh.Photo: X
منگولیا کے ۵۸؍ سالہ صدر اخناگین خوریل سخ۔ تصویر: ایکس

منگولیا کے صدر اخناگین خوریل سخ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا جب ایک ویڈیو میں۵۸؍ سالہ لیڈر کو ایک فوجی یونٹ کے دورے کے دوران۱۰۰؍ کلو وزن کے ساتھ۲۰؍ بار بینچ پریس کرتے ہوئے دکھایا گیا۔خوریل سخ، جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے آرمی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں، فوجی اہلکاروں کے سامنے یہ مشکل سیٹ مکمل کرتے ہوئے بالکل تھکے ہوئے نظر نہیں آئے۔ رسمی سوٹ میں ملبوس صدر پہلے بینچ کے پاس کھڑے ہوئے، پھر جیکٹ اتار کر پوزیشن میں آ گئے۔انہوں نے۱۰۰؍ کلو وزن کو بار بار اٹھانا شروع کیا اور بغیر کسی واضح تھکاوٹ کے تمام۲۰؍ ریپٹیشن مکمل کر لیے۔ ختم کرنے کے بعد، خوریل سخ کھڑے ہوئے، اپنے ارد گرد افسروں اور جوانوں سے ہاتھ ملایا اور آرام سے اپنی جیکٹ واپس پہن لی۔

بعد ازاں یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، کئی صارفین نے صدر کی فٹنس اور وزن کو آسانی سے سنبھالنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا، ’’تصور کریں کہ پورا ملک چلا رہے ہیں اور پھر بھی۱۰۰؍ کلو بینچ پریس کرنے کا وقت نکال رہے ہیں۔ میں تو وقت پر بستر سے بھی بمشکل نکل پاتا ہوں۔‘‘ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’اور وہ بھی اتنی آسانی سے۔‘‘جبکہ تیسرے شخص نے لکھا، ’’واہ! یہ تو زبردست ہے!‘‘

یہ بھی پڑھئے: دنیا کے تقریباً نقل مکانی کرنے والے نصف پرندے زوال کا شکار، رپورٹ میں خطرے کی گھنٹی

ذہن نشین رہے کہ خوریل سخ۲۰۲۱ء سے منگولیا کے صدر ہیں۔ وہ منگولین پیپلز آرمی میں خدمات انجام دینے کے بعد سیاست میں آئے اور صدر بننے سے پہلے وزیر اعظم سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔سیاست سے باہر ان کی دلچسپیاں بھی کچھ غیر روایتی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، خوریل سخ کا باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹس کا پس منظر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ پالز نامی ایک راک بینڈ میں گٹار بجاتے ہیں۔خوریل سخ مبینہ طور پر ملک میں ہارلے ڈیوڈسن فین کلب کے بانی بھی ہیں، جو ان کی عوامی شخصیت کا ایک اور غیر معمولی پہلو ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK