Inquilab Logo

امریکہ میں بر فانی طوفان سے مزید اموات

Updated: December 30, 2022, 1:28 PM IST | Washington

نیویارک کی اری اور نیاگرا کاؤنٹیز میں برفانی طوفان نے مزید جانیں لی ہیں۔ اری کاؤنٹی میں مزید۳۷؍ اموات ہوئی ہیں اس کاؤنٹی میں سب سے زیاد متاثر ہونے والا بفیلو شہر بھی شامل ہے جہاں ٹریفک کنٹرول کیلئے مزید اہلکار طلب کئے گئے

Snow storm scenes in Buffalo, New York.
نیویار ک کے بفیلو شہر میں بر ف کے طوفان کے مناظر۔

  امریکہ بھر میں برفانی طوفان اور بم سائیکلون  سے مزیدا فراد کی موت ہوئی ہے۔  جمعرات کو  خبر لکھے جانے تک مر نے والوں کی تعداد ۸۰؍  سے زائد ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس  کے  مطابق طاقتور طوفان نے گزشتہ ہفتے  پورے امریکہ کو اپنی  زد میں لے  لیا  تھاجس نے مغربی اور میدانی علاقوں میں خطرناک حالات پیدا  کر دیئے تھے۔ اس کے بعد برفانی طوفان تیزی سے ایک بم سائیکلون میں تبدیل ہو گیا اور اس نے  امریکہ کی ۵؍ بڑی جھیلوں والے پورے علاقے کو شدید  نقصان پہنچایا اور   یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ  اسے اپنی زد میں لے لیا ۔ ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا  کاؤنٹیز میں برفانی طوفان نے مزید جانیں لی ہیں۔ اری کاؤنٹی کے ایگزیکٹو  مارک پولون کارز نے بدھ کو بتایا کہ یہاں مزید۳۷؍ اموات رپورٹ ہوئی  ہیں جس میں بفیلو شہر بھی شامل ہے۔ بفیلو شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے نیویارک اسٹیٹ پولیس  کی جانب سے مزید  اہلکاروں کو طلب کیا گیا ۔ خبر  لکھے جانے تک امریکہ کے سوا لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، سرد موسم کی وجہ سے امریکہ اور کناڈا کی  سرحد پر واقع د نیاگرا آبشار کا بڑا حصہ منجمد ہو چکا ہے۔   دوسری طرف کچھ مقامات پر  برفانی طوفان کی شدت میں کمی بھی آنے لگی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK