قدرتی حسن اور ایڈونچر سے بھرپور بستر کا کینجیر ویلی نیشنل پارک ان دنوں سیاحوں کی پہلی پسند ہے۔ خاص طور پر یہاں کا کوٹمسر غار جس نے اس سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 16, 2025, 1:04 PM IST | Agency | Jagdalpur
قدرتی حسن اور ایڈونچر سے بھرپور بستر کا کینجیر ویلی نیشنل پارک ان دنوں سیاحوں کی پہلی پسند ہے۔ خاص طور پر یہاں کا کوٹمسر غار جس نے اس سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
قدرتی حسن اور ایڈونچر سے بھرپور بستر کا کینجیر ویلی نیشنل پارک ان دنوں سیاحوں کی پہلی پسند ہے۔ خاص طور پر یہاں کا کوٹمسر غار جس نے اس سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ مارچ سے اب تک ۵؍ لاکھ سے زائد سیاح کوٹمسر غار کی پراسرار گہرائی کا دورہ کر چکے ہیں ، جن میں ۱۵۰؍ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں ، تاہم اب یہ غار۱۶؍ جون سے چار ماہ کے لیے بند رہے گا۔ غار کے چونے کے پتھر کے منفرد ڈھانچے، قدرتی خوبصورتی اور اندر کی ٹھنڈک لوگوں کو بہت پسند ہے لیکن اب بارش کا موسم شروع ہونے والا ہے اور سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر کوٹمسر غار کو۱۶؍ جون سے چار ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے، ہر سال مون سون کے دوران پانی بھر جانے اور پھسلن کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔ محکمہ جنگلات کے سی سی ایف آر سی دوگا نے کہا کہ اس سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد بستر پہنچی ہے۔ لوگ خاص طور پر یہاں امن، ہریالی اور قدرتی ورثے کو دیکھنے آتے ہیں اور کوٹمسر غار ان کے سفر کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ اب یہ غار اکتوبر میں دوبارہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور ایک بار پھر فطرت سے محبت کرنے والوں کو اس کی گود میں آنے کا موقع ملے گا۔