Inquilab Logo

ایک دن میں۹؍ لاکھ سے زیادہ کورونا سے متاثرین

Updated: April 11, 2021, 1:50 PM IST | Agency | Washington

عالمی سطح پر یومیہ طور پر مریضوں کی سب سے بڑی تعداد، امریکہ اور برازیل سمیت دیگر ممالک بھی نئے معاملوں میں اضافہ

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  دنیا میں کورونا وائرس  کا قہر تھمنے کا  نام نہیں  لے رہا   ہے ۔سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے باوجود متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔۲۴؍گھنٹوں کے دوران  دنیا  بھرمیں تقریباً۹؍ لاکھ۱۳؍ ہزار ۵۹۹؍ افراد اس وبا سے متاثر ہو نے اطلاع  سامنے ائی ہے  ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ  سینٹر (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  دنیا کے ۱۹۲؍ ممالک میں متاثرین کی تعداد  بھی بڑھ کر ۱۳؍ کروڑ۴۷؍ لاکھ ۱۰؍ ہزار۳۲۴؍ہوگئی ہے  اور اس وائرس کے سبب اب تک ۲۹ء۱۵؍اکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
 امریکہ اور برازیل سب سے  آگے
   امریکہ میں کورونا وائرس کا شدید حملہ   مسلسل جاری  ہے  یہاں  متاثرہ افراد کی تعداد ۳؍ کروڑ م۱۰؍  لاکھ  سے تجاوز کر گئی   ہے اور ۵؍لاکھ ۶۱؍  ہزار ۷۴؍ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں   ۔عالمی سطح پر ایک کروڑ سے زیادہ کورونا    متاثرین کے معاملے ابتدائی ۳؍ ممالک  میں برازیل   دوسرے نمبر   پر ہے     ۔ یہاں ایک کروڑ ۳۳؍ لاکھ۷۳؍ ہزار۳۳۱؍افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں  اور ۳؍ لاکھ ۴۸؍ ہزار ۷۱۸؍ہلاکتیں ہوئی  ہیں  ۔
ہندوستان میں یومیہ معاملوں میں اضافہ
  ہندوستا ن  میں بھی کورونا   کے  نئے مریضوں کے معاملے  تیز ی    سے  بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ  ۲؍ دنوں میںیہاں یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کےمتاثر ہونے کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجموعی  تعداد ایک کروڑ۳۲؍لاکھ  سے متجاوز ہوگئی ہے  ۔ وہیں  اس کے ساتھ یہ بھی باعث اطمینان ہے کہ یہاں    صحتیاب  ہو نے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ ۱۹؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار۸۵۹؍ تک جاپہنچی ہے۔
دیگر ممالک میں بھی نئے مریض بڑھنے لگے
  کورونا  متاثرین کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے   یہاں  اب تک ۵۰؍ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ۹۸؍ ہزار۲۰۲۰؍مریض فوت ہوچکے ہیں ۔ اس کے بعد  روس میں تقریباً۴۵ء۷۲؍ لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں  اور ایک  کے قریب مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں بھی کورونا   متاثرین  کی  تعداد ۴۳ء۸۰؍ لاکھ سے  تجاوز  کر گئی   ہے، یہاں مہلوکین کی تعداد ایک لاکھ ۲۷؍ ہزار ۲۶۴؍ ہوگئی   ہے۔ کورونا کے ابتدائی دنوں چین کے بعد کورونا سے سب سے  متاثر ہ ملک  اٹلی میں بھی اب دوبارہ متاثرین کی تعدا دبڑھ رہی ہے، یہاں متاثرین کی  تعداد۳۷ء۳۶؍ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ایک لاکھ۱۳؍ ہزار ۵۷۹؍ اموات ہوئی ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے۳۳ء۴۷؍لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور ۷۶؍ ہزار سے اموات ہو ئی ہیں۔ جرمنی میں  متاثرہ افراد کی تعداد ۲۹ء۹۰؍لاکھ  اور مہلوکین کی تعداد ۷۸؍ ہزار سے زیاد ہ تک جا پہنچی ہے۔ پولینڈ میں تقریباً ۲۵ء۲۸؍لاکھ افراد متاثر  اور ۵۷؍ ہزار سے زیادہ مریض  فوت  ہو چکے  ہیں۔ کولمبیا میں۲۵ء۰۴؍لاکھ سے زیادہ افراد  متاثرین اور ۶۵؍ ہزار سے زیادہ  موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔  ترکی میں تقریباً ۳۷ء۴۵؍ لاکھ افراد  متاثر ین اور ۳۳؍ہزار سے زائد مریض اب تک دم توڑ چکےہیں  ۔ خلیجی مماملک میں بھی کورونا کے متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
   ان حالات میں  شورش کا شکار ممالک سمیت غریب ممالک کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔  افریقی ممالک میں طبی سہولیات کا کمی ہورہی ہے۔ وینزویلا میں امریکہ کی مختلف پابندیوں  باعث   مشکلوں کا سامنا ہے۔ یہاں کئی مریض گھروں پر ہی زیر علاج ہیں ،اہلخانہ انہیں گھر میں آکسیجن فراہم کرنے کیلئے تگ ودو پر مجبورہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK