Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار سے زائد ملازمین ہڑتال پر

Updated: December 10, 2022, 11:03 AM IST | washington

دنیا کے سب سے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار سے بھی زیادہ ملازمین نےجمعرات کے روز سے ۲۴؍ گھنٹے کا واک آؤٹ، یعنی ہڑتال شروع کی

The world`s most famous newspaper New York Times; Photo: INN
دنیا کے سب سے معروف اخبار نیویارک ٹائمز؛تصویر:آئی این این

 دنیا کے سب سے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک ہزار  سے بھی زیادہ ملازمین نےجمعرات کے روز سے ۲۴؍ گھنٹے کا واک آؤٹ، یعنی ہڑتال شروع کی۔ ۴۰؍ برسوں سے بھی زائدعرصےکےبعد پہلی بار اخبار کے  دفتر میں اس طرح کام بند ہوا ہے۔دی نیوز گلڈ لیبر یونین کا کہنا ہے کہ۸؍دسمبر کی نصف رات کوانتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی،جس کے بعد ادارے کی جانب سے’نیک نیتی سے سودے بازی کرنے میں ناکامی‘ کا حوالہ دیا گیا۔نیوز روم کے ملازمین اور یونین کے دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ وہ ان مذاکرات سے اب تھک چکے ہیں جو، گزشتہ برس مارچ میں ان کے آخری معاہدے کے ختم ہونے کے بعد سے ہی جاری ہیں۔
تقریباً دو برس کی بات چیت
 گزشتہ ہفتے ملازمین کی یونین نےکہا تھا، کہ  ’’۲۰؍ماہ کی بات چیت کے بعد، اب بہت ہو چکا، ایک ہزارسے زیادہ اراکین نےیہ عہد کیا ہے کہ اگر نیویارک ٹائمز۸؍دسمبر تک مکمل اور منصفانہ معاہدے پراتفاق نہیں کرتا ہے، تو وہ کام سے واک آؤٹ کریں گے۔‘‘
اخبار کے مطابق کوئی تعطل نہیں ہے
 ادھر نیویارک ٹائمز کے ترجمان ڈینیئلی روڈز ہا نےایک بیان میں کہا کہ فریقین میں ابھی تک بات چیت چل رہی ہے، جبکہ کمپنی کو بتایا گیا کہ ہڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’مایوس کن‘ ہے کہ یونین نے ایسے وقت ہڑتال کا سہارا لیا، جب کوئی ’تعطل‘ نہیں ہے۔ ملازمین کی انجمن ’ٹائمز گلڈ‘صحافیوں کے ساتھ ساتھ اشتہارات کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔محکمہ سیلز میں کام کرنے والے، تبصرہ لکھنے والے،نیوزاسسٹنٹ، سکیوریٹی گارڈز اور ٹائمز سینٹر، فرم کے ایونٹس کے مقام اور ورچوئل پروڈکشن اسٹوڈیو کا عملہ بھی آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK