جان ابراہم اور مانوشی چھلر کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلرریلیزکر دیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری ارون گوپالن نے انجام دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 02, 2025, 5:07 PM IST | Mumbai
جان ابراہم اور مانوشی چھلر کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلرریلیزکر دیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری ارون گوپالن نے انجام دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
میڈوک فلمز نے جان ابراہم کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس میں وہ ہندوستان کیلئے اگلے مشن پر نکلے ہیں۔
One man. One mission.
— ranikumari (@ranikumari0x) August 1, 2025
Caught in a global storm.
Tehran isn’t fiction — it’s a reflection.#TehranTrailer now out: pic.twitter.com/xTzwtX8nMp
’’تہران‘‘ کے ٹریلر میں کیا ہے؟
’’تہران‘‘ کے ٹریلر کی شروعات ایک دھماکے سے ہوتی ہے۔ جس کے بعد ایکشن کے منظر پیش کئے گئے ہیں جن میں گولیاں چل رہی ہیں، عمارتیں تباہ ہورہی ہیںاور جان ابراہم اپنے اگلے مشن کی گہرائی میں جارہے ہیں، اس مرتبہ ان کے اپنے ملک نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ٹریلر میں مانوشی چھلر کو بھی ایجنٹ کے کردار میں دکھایاگیا ہے۔ ’’تہران‘‘ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنائی گئی ہے جس میں ایران میں تعینات کئے گئے ہندوستانی ایجنٹس کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ٹریلرکے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ ’’کیا وہ وطن سے محبت کرنے والے تھے یاکوئی دہشت گرد؟یوم آزادی کے دن سچ ظاہر کیا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نیشنل فلم ایوارڈ ملنے پر ایس آرکے نے ویڈیو کے ذریعے شکریہ ادا کیا
’’تہران‘‘ کے ٹریلر پر مداحوں کے تاثرات
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے ’’تہران‘‘ کے ٹریلر کو پسند کیا ہے جبکہ چند نے اسے ’’وار ۲‘‘کے ٹریلر سے زیادہ اچھا قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سنجے دت نے عمدہ ایکشن اور بہترین مزاحیہ کردار بھی ادا کئے
کچھ ’’تہران‘‘ کے بارے میں
ارون گوپالن کی فلم ’’تہران‘‘ میں جان ابراہم، مانوشی چھلر، اور نیرو باجوانے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم کو میڈوک فلمز کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گاجس نے ’’ استری ۲‘‘،’’بھوک چوک معاف‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ یاد رہے کہ میڈوک فلمز سدھارتھ ملہوترہ اورجھانوی کپور کی فلم ’’پرم سندری‘‘بھی ریلیز کرنے والا ہے۔ ’’تہران‘‘ ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔