Inquilab Logo Happiest Places to Work

جون تا اگست بارش میں گڑھوں کی ۱۰؍ ہزار سے زائد شکایتیں

Updated: August 28, 2025, 11:13 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ملنڈ، گھاٹکوپر، اندھیری، جوہو اور اوشیوارہ میں سب سے زیادہ جبکہ قلابہ، فورٹ اور ڈونگری میں سب سے کم گڑھے پائے گئے

Potholes are visible on the road at Kalnagar Signal in Bandra East.
باندرہ مشرق کے کلانگر سگنل کی سڑک پر گڑھے نظر آرہے ہیں۔ (تصویر:ستیج شندے)

ممبئی  اوراس کے  اطراف کے علاقوں میںحال ہی میں موسلا دھار بارش کے سبب شہریوں کوزبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ گزشتہ تین ماہ سے سڑکوں کے گڑھوں سے بھی لوگوںکودشواریاں ہورہی ہیں ۔ جون تا اگست   شہر اور مضافات میں ایک دو نہیں بلکہ ۱۰؍ ہزار سے زائد گڑھوں کی شکایتیں موصول ہوئیں ۔  تاہم بی ایم سی نے  ۹۰؍ فیصد تک مسائل حل کرنے اور گڑھوں کو بھرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
 حال ہی میں مسلسل بارش کے سبب ایک بار پھر شہر میں جا بجا گڑھےہونے کی شکایتیں  موصول ہونے لگی ہیں۔گڑھوں سے متعلق بی ایم سی کے تمام ۲۴؍ وارڈوں میں ۳؍ ماہ میں۱۰؍ ہزار ۳۶۱؍ گڑھوںکی شکایت درج کی گئی ہے ۔ گزشتہ چنددنوں میں شہر کے مختلف حصوں میں ۱۳۶؍ نئے گڑھے پائے جانے کی بھی اطلاع دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں بی ایم سی ایک طرف گڑھوں کی اکثر شکایتوں کے فرضی ہونے کا جواز پیش کررہی ہے تو دوسری طرف ۹۰؍ فیصد گڑھوں کو بھرنے کا بھی دعویٰ کررہی ہے ۔
 بی ایم سی کے ’مائی پاٹ ہول کوئک فکس ‘ایپ پر ملنے والی شکایتوں کے بعد ۸؍ ہزار ۶۹۵؍ گڑھوں کو بھر نے کی اطلاع دی گئی ہے ۔ بی ایم سی کے بقول جن علاقوں میں سب سے زائد گڑھے پائے جانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں ،ان میں ملنڈ ، بھانڈوپ ، گھاٹکوپر ، اندھیری، جوہو ، اوشیوارہ اور پوائی شامل ہیں ۔ تاہم سب سے کم شکایتیں جنوبی ممبئی کے قلابہ ، فورٹ اور ڈونگری سے موصول ہوئی ہیں۔بی ایم سی کے ایک افسر کے بقول شکایت ملنے کے ۴۸؍ گھنٹے کے درمیان گڑھوں کو بھر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی سڑکوں کو سیمنٹ کنکریٹ میں تبدیل کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس میں شہر کی ایک ہزار ۳۳۳؍ کلو میٹر سڑک کو سیمنٹ کنکریٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں ۱۷؍ ہزار کروڑ روپے کے تخمینے   سے شہر و مضافات کی ۷؍ سو اور ۳۲۰؍ کلو میٹر کی سڑک کو سیمنٹ کنکریٹ سے بنایاجائے گا اور یہ کام موسم باراں کے بعد دوبارہ شروع ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK