• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مراکش زلزلہ: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار ۳۷؍ ہوگئی، ۶۷۲؍ زخمی

Updated: September 09, 2023, 2:01 PM IST | Rabat

مراکش زلزلے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ اور الجیریا نے ہر ممکن مدد کا اعلان کیا۔ ہندوستان، چین اور امریکہ جیسے کئی ممالک نے اظہار تعزیت پیش کی۔ ترکی نے اپنی ڈیزاسٹر ایجنسی کو الرٹ کیا کہ ضرورت پڑنے پر اسے مراکش روانہ کیا جاسکے۔ عالمی لیڈران نے مراکش کو ضروری امداد کی پیشکش کی

A family can be seen outside their damaged home. Photo: PTI
ایک خاندان کو اپنے تباہ شدہ گھر کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار ۳۷؍ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ۶۷۲؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ مراکش میں جمعہ کی شب ۱۱؍ بجکر ۱۱؍ منٹ پر ۸ء۶؍ شدت کے زلزلے نے بہت سی عمارتوں کی ملبے میں تبدیل کر دیا تھا۔ اس ضمن میں مراکش کے وزرات داخلہ نے اطلاع دی تھی کہ مراکش میں زلزلے کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد آج صبح بڑھ کر۶۳۲؍ ہو گئی ہے جن میں سے زیادہ تر اموات مراکش کے شہر مراکش اور زلزلے کے مرکز سے قریب ۵؍ مختلف صوبوں میں پیش آئی ہیں۔ زلزلے میں زخمی ہونے والے افرادکی تعداد ۳۲۹؍ ہو گئی ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے اس لئے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ دور دراز کے علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں کیلئے امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ اس ضمن میں یو ایس ایجنسی زلزلے کے ۱۹؍ منٹ بعد ۹ء۴ شدت کا آفٹر شاک درج کیا تھا۔ زلزلے کے سبب مراکش کی بہت سی عمارتوں کے علاوہ تاریخی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 
مراکش میں زلزلے کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی نے جی ۲۰؍ اجلاس کے درمیان کہا کہ ’’مصیبت کے وقت پوری دنیا مراکش کے ساتھ ہے۔ ہم مراکش کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘ یو ایس جی ایس پیجر جو زلزلے کے نقصانات پر ابتدائی تشخیصات فراہم کرتا ہے نے، مراکش میں مالیاتی نقصان کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ مراکش میں زلزلے کے سبب 
وسیع نقصان ہونے کے امکانات ہیں۔ مراکش میں پاؤر کٹس ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ خدمات میں خلل پیدا ہو گیا ہے۔ میڈیا کی درج بندی کے مطابق یہ اب تک کا سب سے زیادہ خطرناک زلزلہ ہے۔ وزرات داخلہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے انتظامیہ نے متاثر کن علاقوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری ذرائع متحرک کر دیئے ہیں۔ مراکش کے اسپتالوں میں زخمی افراد کی بھیڑ ہے۔ علاقائی خون کی منتقلی کے مرکز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زخمی افراد کیلئے خون عطیہ کریں۔ مراکش میڈیا کے مطابق الحوزصوبے میں ایک خاندان گھر ڈھے جانے کے بعد ملبے میں پھنسا ہوا ہے جنہیں نکالنے کیلئے راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK