Updated: October 25, 2026, 5:20 PM IST
| Mumbai
وزیر ماحولیات پنکجا منڈ ے کی افسران کو ہدایت،’’’ممبئی کی فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری اقدام کئے جائیں‘‘ ,کلین ایئر ایکشن پروگرام‘نافذ کرنے کا اعلان کیا
وزیر ماحولیات پنکجا منڈے افسران سے تبادلۂ خیال میں مصروف۔ تصویر: آئی این این
ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں (ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ۔ ایم ایم آر) میں گرتے ہوئے معیار(ایئر کوالٹی انڈیکس۔ اے کیو آئی)کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کی وزیر ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی پنکجا منڈے نے افسران کے ساتھ ممبئی میں ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی۔ گزشتہ روز منعقدہ اس میٹنگ میں انہوں نے ممبئی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئےضروری اقدامات کرنے اور ’’کلین ایئر ایکشن پروگرام‘‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا اور افسران کو سخت ہدایات دیں۔وزیر ماحولیات کی جانب سے افسران کو دی گئی اہم ہدایات درج ذیل ہیں:
nسڑکوں کی دھول پر کنٹرول: پنکجا منڈے نے کہا کہ صرف سڑکوں پر جھاڑو لگانا کافی نہیں ہے۔ دھول کو ہوا میں اڑنے سے روکنے کیلئے ویکیوم کلیننگ مشینوں کا استعمال کیا جائے اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
nتعمیراتی ملبےپر سختی: تعمیراتی مقامات سے نکلنے والے ملبے اور مٹی کو لے جانے والی گاڑیوں کو مکمل طور پر ڈھاکنا لازمی ہوگا۔ جو گاڑیاں ان قوانین کی خلاف ورزی کریں گی، ان سے نہ صرف جرمانہ وصول کیا جائے گا بلکہ اقدامات کرنے تک ان کی گاڑیوں کو ضبط بھی رکھا جا سکتا ہے۔
n گاڑیوں اور صنعتوں کا آلودگی آڈٹ: صنعتی علاقوں اور گاڑیوں سے ہونے والے دھوئیں کے اخراج پر سخت نظر رکھنے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی اور فنڈز کا استعمال: تمام میونسپل کارپوریشنز کو آلودگی کی باقاعدہ نگرانی کیلئےجدید آلات اور تکنیکی حل اپنانے کیلئےکہا گیا ہے۔ حکومت کی ان کوششوں کا مقصد ممبئی میں تعمیرات اور گاڑیوں کے بڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والی دھول اور فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے۔