Updated: August 06, 2026, 6:04 PM IST
| Dubai
دبئی میں قائم بلاک چین سے چلنے والے انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم مووی ڈوم (Moviedom) نے انڈین فلم فیسٹیول آف دبئی (Indian Film Festival Dubai - IFFD) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ دبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا سالانہ فلمی میلہ ہوگا، جس کا مقصد ہندوستانی سنیما، موسیقی اور ڈجیٹل کریئیٹرز کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
انڈین فلم فیسٹیول دُبئی۔تصویر:ایکس
دبئی میں قائم بلاک چین سے چلنے والے انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم مووی ڈوم (Moviedom) نے انڈین فلم فیسٹیول آف دبئی (Indian Film Festival Dubai - IFFD) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ دبئی میں اپنی نوعیت کا پہلا سالانہ فلمی میلہ ہوگا، جس کا مقصد ہندوستانی سنیما، موسیقی اور ڈجیٹل کریئیٹرز کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
فیسٹیول کا پہلا ایڈیشن ۵، ۶؍ اور ۷؍ فروری ۲۰۲۷ءکو منعقد ہوگا، جبکہ تقریب کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ تین روزہ سالانہ ایونٹ فلمی نمائشوں، خصوصی پریمیئرز، فنکاروں کے ساتھ گفتگو، ثقافتی پروگراموں، موسیقی کی پرفارمنس اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:مسلم ممالک کا مسجد اقصیٰ سےمتعلق مشترکہ اقدام پر غور، اسرائیل کے خلاف سخت ردِعمل
منتظمین کے مطابق، اس فیسٹیول کا مقصد ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ثقافتی اور تخلیقی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، فلم سازوں، اداکاروں، پروڈیوسرز اور سرمایہ کاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ہندوستانی تفریحی صنعت کے عالمی اثر و رسوخ کو فروغ دینا ہے۔ فیسٹیول میں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ علاقائی ہندوستانی زبانوں کی فلموں، آزاد فلم سازوں، میوزک انڈسٹری اور ڈجیٹل تخلیق کاروں کو بھی نمایاں مقام دیا جائے گا، تاکہ مختلف شعبوں کے فنکار بین الاقوامی ناظرین تک اپنی تخلیقات پہنچا سکیں۔
یہ بھی پڑھئے:مسلم ممالک کا مسجد اقصیٰ سےمتعلق مشترکہ اقدام پر غور، اسرائیل کے خلاف سخت ردِعمل
منتظمین کا کہنا ہے کہ انڈین فلم فیسٹیول آف دبئی مستقبل میں ہر سال منعقد کیا جائے گا اور اسے ہندوستانی سنیما اور عالمی فلمی صنعت کے درمیان ایک اہم پل بنانے کی کوشش کی جائے گی، جس سے نئے تعاون، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔