Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنوی، اشمیتا اور رکشتا کوارٹر فائنل میں، انمول کھرَب دوسرے راؤنڈ میں باہر

Updated: August 06, 2026, 6:05 PM IST | Asean

نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما، اشمیتا چالہا اور رکشتا رام راج نے جمعرات کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے اور کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ءکے خواتین سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Tanvi Sharma.Photo:X
تنوی شرما۔ تصویر:ایکس

نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما، اشمیتا چالہا اور رکشتا رام راج نے جمعرات کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے اور کوریا ماسٹرز ۲۰۲۶ءکے خواتین سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔  دوسری جانب انمول کھرَب کو دوسرے راؤنڈ کے سخت مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  گزشتہ ہفتے تائی پے اوپن کا خطاب جیتنے والی تنوی شرما نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے آل انڈیا پری کوارٹر فائنل میں شریانشی ولیسیٹی کو۱۶۔۲۱، ۲۱۔۱۷، ۱۳۔۲۱؍سے شکست دی۔  پہلے گیم میں ۷۔۱۱؍ سے پیچھے ہونے کے بعد تنوی نے اپنی تیز رفتار حرکت اور جارحانہ کھیل کے ذریعے زبردست واپسی کی۔

یہ بھی پڑھئے:دنیا کی ۵۷؍ فلمیں جنہوں نے ایک ارب ڈالر کا کاروبار کیا


 انہوں نے مسلسل کئی پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلا گیم اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں شریانشی نے واپسی کرتے ہوئے وقفے تک ۶۔۱۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ تنوی نے اس فرق کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن شریانشی نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گیم جیت لیا اور مقابلہ فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔ فیصلہ کن گیم میں تنوی شروع سے ہی حاوی رہیں۔ انہوں نے وقفے تک۹۔۱۱؍ کی برتری بنائی اور اس کے بعد مضبوط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۵۷؍منٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔  
ہندوستان کی اشمیتا چالہا اور رکشتا رام راج بھی تنوی شرما کے ساتھ خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔  اشمیتا چالہا نے جنوبی کوریا کی کھلاڑی کِم من جی کو ۱۷۔۲۱، ۶۔۲۱؍ سے شکست دی جبکہ رکشتا رام راج نے جاپان کی منامی سوئیزو کو۲۰۔۲۲، ۱۷۔۲۱؍ سے ہرا دیا۔  دوسری جانب اسٹار کھلاڑی انمول کھرَب کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ہی ختم ہو گیا۔ عالمی رینکنگ میں ۴۵؍ویں نمبر پر موجود انمول کو ویتنام کی اولمپین وو تھی ٹرانگ کے ہاتھوں سخت مقابلے میں۲۱۔۲۳، ۲۱۔۱۵، ۱۸۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  انمول نے پہلے گیم میں زیادہ تر وقت برتری برقرار رکھی، لیکن وہ چار گیم پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود فائدہ نہ اٹھا سکیں اور وو تھی ٹرانگ نے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔ 

یہ بھی پڑھئے:استنبول میں محمد صلاح کا شاندار خیرمقدم، سیکڑوں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا


دوسرے گیم میں انمول نے زبردست واپسی کی اور وقفے کے وقت۹۔۱۱؍ کی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن گیم میں انمول ایک وقت  ۹۔۱۹؍ سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے مسلسل آٹھ پوائنٹس جیت کر واپسی کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم یہ کوشش دیر سے شروع ہوئی اور وو تھی ٹرانگ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔  اس کے علاوہ پانچویں سیڈ ایش رانی بروا اور مانسی سنگھ کا کوریا ماسٹرز کا سفر بھی ختم ہو گیا۔  ایش رانی بروا کو جنوبی کوریا کی کِم من سن کے ہاتھوں۲۱۔۱۷، ۱۸۔۲۱، ۱۹۔۲۱؍ سے شکست ہوئی، جبکہ مانسی سنگھ کو چین کی چوتھی سیڈ کھلاڑی ہان کیان شی نے۱۲۔۲۱، ۲۱۔۱۴، ۱۷۔۲۱؍ سے ہرا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK