Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہاٹس ایپ پر حالیہ دنوں کئی نئے فیچر شامل کئے گئے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں؟

Updated: August 06, 2026, 3:51 PM IST | Mumbai

اگر آپ وہاٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ وہاٹس ایپ نے اب اپنی ویب سروس میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اگر آپ وہاٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ وہاٹس  ایپ نے اب اپنی ویب سروس میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس خصوصیت کے ساتھ، آپ ڈیسک ٹاپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر اپنے براؤزر سے براہ راست آڈیو اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔پہلے، وہاٹس  ایپ ویب کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کالز کرنے کیلئے ڈیسک ٹاپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔ یہ ایک طویل عمل تھا۔ اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔ آپ آسانی سے اپنے براؤزر میں وہاٹس ایپ ویب اوپن کرتے ہوئے کال کر سکتے ہیں۔ وہاٹس  ایپ نے کئی دیگر فیچرز کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں کال ٹرانسفر، ویٹنگ روم، کوئیک ایچ ڈی، اور نائز سپریشن شامل ہیں۔ ان فیچرز کی تفصیل ذیل میں پیش کی جارہی ہے:

 ویب کالنگ: ویب کالنگ فیچر سے صارفین وہاٹس  ایپ ویب سے براہ راست وَن آن وَن اور گروپ کال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کیلئے فائدہ مند ہے جو شیئرڈ کمپیوٹرز پر کام کرتے ہیں، دفتری لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں جہاں ایپ ڈاؤن لوڈز پر پابندی ہے یا صرف براؤزر کے ذریعے کام کرنے کو ترجیح  دی جاتی ہے۔ ویب کالنگ میں اسکرین شیئرنگ، ری ایکشنز، اور ایک وقف کردہ کالز ٹیب بھی شامل ہے جو آپ کی کال کی مکمل تاریخ اور ڈیڈیکیٹیڈ کالز ٹیب بھی ملے گا۔ کمپنی کے مطابق، ویب کے ذریعے کی جانے والی تمام کالیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ، مفت اور وقت کی حد کے بغیر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈیپ فیک کو پہچاننے اوراس سے بچنے کیلئےکچھ قابل توجہ باتیں

کال ٹرانسفر: کمپنی نے کال ٹرانسفر کا فیچر بھی شروع کیا ہے جس سے صارفین ایک ڈیوائس سے دوسرے ڈیوائس پر ایکٹیو گروپ کال منقطع کئے بغیر سوئچ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ موبائل فون پر شروع کی گئی کال کو آپ کے گھر پہنچنے کے بعد بغیر کسی رکاوٹ کے ویب یا ڈیسک ٹاپ ورژن میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ویٹنگ روم: اس فیچر سے گروپ کال کے میزبانوں کو یہ کنٹرول ملے گا کہ کال لنک پرRequire approval to join(شامل ہونےکیلئے منظوری) آپشن آن کرنے پر ہی شرکاء شامل ہو سکتے ہیں جب میزبان انہیں منظور کر لے۔

کوئک ایچ ڈی: یہ خصوصیت کال کے آغاز سے ہی ہائی ڈ فینیشن ویڈیو کے معیار کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نائز سپریشن کا فیچر بھی ہے جو پس منظر کے شور کو کم کرتا ہے، شور والے ماحول میں بھی واضح آڈیو کو یقینی بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آپ گھنٹوں اسکرول کیوں کرتے رہتے ہیں؟ یہ آپ کے دماغ کو ری وائر کیسے کرتا ہے؟ سائنس نے وجہ بتائی

اسے اِن کال سیٹنگز کے ذریعے کسی بھی وقت آن یا آف کیا جا سکتا ہے۔ وہاٹس  ایپ کے مطابق یہ تمام فیچر بتدریج متعارف کروائے جا رہے ہیں اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایف کیپشن ایڈٹ کی بھی سہولت دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK