Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلائنس آئندہ ۳؍ سال میں مغربی بنگال میں ۲۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا: امبانی

Updated: November 21, 2023, 8:17 PM IST | Kolkata

ریلائنس کے چیئر مین اور ایم ڈی مکیش امبانی نے آج بنگال گوبل بزنس سمٹ میں اعلان کیا کہ ریلائنس انڈسٹری نے اگلے ۳؍ سال میں مغربی بنگال میں ۲۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹری نے پچھلے کچھ سال میں ریاست میں ۴۵؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہےاورمغربی بنگال کی ترقی میں ہر ممکن کوشش کرنے کیلئے تیار ہے۔

Mukesh Ambani addressing the inauguration ceremony. Photo: PTI
مکیش امبانی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ریلائنس کے چیئر مین اور ایم ڈی مکیش امبانی نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں اگلے ۳؍ سال میں ۲۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ امبانی نے اس تعلق سے مزید کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ڈجیٹل لائف سولیوشن، ریٹیل اور بائیو انرجی کے میدان میں کی جائے گی۔ امبانی نے بی جی بی ایس ( بنگال گلوبل بزنس سمٹ) میں مغربی بنگال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال ریلائنس کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین مقام ہے۔ ہم نے ڈجیٹل لائف سولیوشن میں اضافہ کرنے ، ریلائنس رٹیل کے فٹ پرنٹ کو بڑھانے کیلئے اور بائیو انرجی کے میدان میں مغربی بنگال میںاگلے ۳؍ سال میں ۲۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹری نے پچھلے کچھ سال میں ریاست میں ۴۵؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ریلائنس مغربی بنگال کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ہمارا مقصد ڈجیٹل لائف سولیوشن میں اضافہ کرنا ہے جس کے ذریعے ہم مغربی بنگال میں ذریعہ معاش کو بہتر بنا سکیںاورتعلیم، ہیلتھ کیئر اور زراعت کے بہترین مواقع فراہم کر سکیں۔ ریلائنس رٹیل نے کم وقت میں ریاست میں اپنا اہم مقام بنایا ہے۔ ہمارے تقریباًایک ہزار رٹیل اسٹورس کے نیٹ ورکس اگلے دو سال میں ایک ہزار ۲۰۰؍ ہو جائیں گے۔ حال ہی میں مغربی بنگال میں ریلائنس انڈسٹری کے تقریباً ۲۰؍ لاکھ مربع فٹ ویئر ہاؤس ہیںجن میں اضافہ کی گنجائش ہے۔ بائیو انرجی کے میدان میں ہم بائیو گیس پلانٹس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بنگال کے کسان اپنی آمدنی بڑھا سکیں گے۔ہمارا مقصد اگلے تین سال میں ریاست میں ۱۰۰؍ سی بی جی پلانٹس نصب کرنا ہےجو ۵ء۵ ؍ ملین ٹن زراعتی اور نامیاتی باقیات استعمال کر سکیں گے۔
امبانی نے مزید کہا کہ ریلائنس نے کولکاتا میں واقع کالی گھاٹ ٹیمپل کی تزئین کاری کرنے کا پروجیکٹ بھی اپنے نام کیا ہےتاکہ اسے اس کی اصل شان میں واپس لایاجا سکے۔ ہم پورے ٹیمپل کی مرمت کے مرحلے میں ہیں اور ہمارا مقصد اسے اپنی اصل شان میں واپس لانا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK