Inquilab Logo Happiest Places to Work

۸؍ہزارکروڑ کی سرمایہ کاری سے مکیش امبانی کی پیپسی اور کوکاکولا کو ٹکر دینے کی تیاری

Updated: June 20, 2025, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی تقریباً۱۰؍ سے۱۲؍نئے کارخانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کچھ کارخانے کمپنی خود بنائے گی اور کچھ میں دوسری کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرے گی۔

Mukesh Ambani. Photo: INN
مکیش امبانی۔ تصویر: آئی این این

 مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ( آر سی پی ایل ) اپنے بیوریج برانڈز پر بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی آئندہ ۱۲؍ سے ۱۵؍ مہینوں میں ۸؍ہزار کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری کیمپا اور دیگر مشروبات کی پیداوار بڑھانے کے لئے کی جائے گی۔ ریلائنس کنزیومر اس سرمایہ کاری کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا مقصد کو کا کولا او ر اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ٹکر دینا ہے اور ساتھ ہی ملک بھر میں موجود چھوٹے اور علاقائی برانڈز کو بھی چیلنج کرنا ہے۔ 
 اکنامک ٹائمز کے مطابق کمپنی تقریباً۱۰؍ سے ۱۲؍نئے کارخانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کچھ کارخانے کمپنی خود بنائے گی اور کچھ میں دوسری کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرے گی۔ 
اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری 
 ایک افسر نے بتایا کہ یہ آر سی پی ایل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ آر سی پی ایل نے۲۰۲۲ء میں ریلائنس ریٹیل وینچرز کی ذیلی کمپنی کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ یہ سرمایہ کاری ریلائنس اور اس کے کچھ پارٹنرز مل کر کر رہے ہیں ۔ مجموعی طور پر۶؍ ہزار سے۸؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ 
بہار میں بھی لگے گا پلانٹ 
 فروری میں ریلائنس نے گوہاٹی میں ایک پلانٹ شروع کیا تھا جو مقامی کمپنی جیریچو فوڈس اینڈ بیورجیز ایل ایل پی ساتھ مل کر قائم کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ میں سافٹ ڈرنکس اور پانی تیار کیا جاتا ہےجو شمال مشرقی علاقے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کمپنی اب بہار میں بھی ایک اور پلانٹ لگانے جا رہی ہے۔ فی الحال کیمپا اور دیگر مشروبات ۱۸؍ پلانٹس میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔ یہ تمام پلانٹس شراکت داری کی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں یعنی ان میں ریلائنس کے ساتھ دیگر کمپنیوں نے بھی سرمایہ لگایا ہے۔ 
مرلی دھرن کے ساتھ شراکت داری
  ریلائنس کنزیومر کے بیوریج پورٹ فولیو میں کئی برانڈز شامل ہیں ، جن میں کیمپا کولا، اورنج اور لیمو جیسے فلیورز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سو سیو سافٹ ڈرنک، اسپنر اسپورٹس ڈرنک، سن کرش جو س، فروڈ بیسڈ ہا ئیڈریشن برانڈ راسکک اور انڈیپنڈ واٹر بھی شامل ہیں ۔ ریلائنس کنزیومر نے سری لنکا کے سابق کرکٹر متھیا مرلی دھرن کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اسپنر اسپورٹس ڈرنک تیار اور فروخت کیا جائے گا جو۲۵۰؍ملی لیٹر کی بوتل میں صرف۱۰؍ روپے میں دستیاب ہوگا۔ یہ پیپسی کے گٹوریڈ اور اسٹنگ جیسے برانڈز کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔ 
پورٹ فولیو میں کئی برانڈ
 ریلائنس کنزیومر کمپنی سل جام اور اسپریڈز بھی تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، لو ٹس چاکلیٹ ، ٹوفین مین  اور راویل گاؤں جیسے کنفیکشنری برانڈز بھی کمپنی کے پورٹ فولیو میں شامل ہیں۔ 
 پروڈکٹس پورے ملک میں  دستیاب کرانے کا منصوبہ
 ایل نس بگلس اسنیک، ویل ویٹ شیمپو اور انڈیپنڈنٹس اسٹیپل جیسے برانڈز بھی کمپنی بناتی ہے۔ کمپنی کے زیادہ تر۱۵؍ برانڈز خریدے ہوئے ہیں لیکن کمپنی کے برانڈز اس وقت صرف کچھ مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔ کمپنی چاہتی ہے کہ مارچ ۲۰۲۷ء تک اس کے تمام کنزیومر پروڈکٹس پورے ملک میں دستیاب ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK