فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے تمام ۴۸؍ ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد اس توسیع شدہ اور تاریخی ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 02, 2026, 4:01 PM IST | Zurich
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے تمام ۴۸؍ ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد اس توسیع شدہ اور تاریخی ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے تمام ۴۸؍ ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد اس توسیع شدہ اور تاریخی ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ کوالیفائنگ مرحلے میں کانگو اور عراق نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی جگہ یقینی بنائی، جس کے ساتھ ہی کوالیفائنگ مرحلہ مکمل ہو گیا۔ یہ عالمی ایونٹ ۱۱؍ جون سے ۱۹؍جولائی ۲۰۲۶ء تک امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جبکہ کوالیفائنگ کا طویل سلسلہ ستمبر ۲۰۲۳ء میں شروع ہوا تھا جس میں چھ کنفیڈریشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
یورپ سے آخری مرحلے میں چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی بوسنیا و ہرزیگووینا سے شکست کھا کر مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں رسائی میں ناکام رہا۔ ۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا، جس میں مجموعی طور پر ۱۰۴؍ میچز کھیلے جائیں گے اور ۱۶؍ مختلف شہروں میں مقابلے ہوں گے۔ نئے فارمیٹ کے تحت ٹورنامنٹ کو ۱۲؍ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی:
یہ بھی پڑھئے:عامر خان کی خواہش تھی کہ ’’ایک دن‘‘ ان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ہو
گروپ اے میں میزبان میکسیکو کے ساتھ جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور چیک ریپبلک شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں کنیڈا، بوسنیا و ہرزیگووینا، سوئٹزرلینڈ اور قطر شامل ہیں۔ گروپ سی میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں امریکہ، پیراگوئے، آسٹریلیا اور ترکی کو رکھا گیا ہے۔
گروپ ای میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ ایف میں نیدرلینڈس، جاپان، تیونس اور سوئیڈن شامل ہیں۔ گروپ جی میں بلجیم ، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں اسپین، کیپ وردے، یوروگوئے اور سعودی عرب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:راسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
گروپ آئی میں فرانس، سینیگال، عراق اور ناروے شامل ہیں، جبکہ گروپ جے میں ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا اور اردن شامل ہیں۔گروپ کے میں پرتگال، کولمبیا، ازبکستان اور جمہوریہ کانگو شامل ہیں جبکہ گروپ ایل میں انگلینڈ، کروشیا، پاناما اور گھانا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل ۱۹؍ جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔