Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کا انتقال

Updated: May 13, 2026, 11:32 AM IST | Lucknow

ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی، پرتیک یادو کا بدھ کی صبح انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر ۳۸؍ برس تھی۔

Prateek Yadav.Photo:INN
پرتیک یادو۔ تصویر:آئی این این

ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی، پرتیک یادو کا بدھ کی صبح انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر ۳۸؍ برس تھی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً چھ بجے پرتیک یادو کو لکھنؤ کے سول اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پرتیک یادو، ملائم سنگھ یادو کی دوسری اہلیہ سادھنا گپتا کے بیٹے تھے۔ 
پرتیک یادو نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ملک کے بڑے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ سیاست سے دور رہے۔ وہ ریئل اسٹیٹ اور فٹنس کے کاروبار سے وابستہ تھے اور لکھنؤ میں ’’دی فٹنس پلینیٹ‘‘ نامی جم کے مالک تھے۔  پرتیک یادو کی شادی اپرنا یادو سے ہوئی تھی، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرگرم لیڈر ہیں اور اس وقت اترپردیش ویمن کمیشن کی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ پرتیک یادو کے انتقال سے یادو خاندان اور ان کے قریبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب ۴۵؍ ملین افراد کا غذائی تحفظ خطرے میں: اقوام متحدہ


 پرتیک یادو کے اچانک انتقال پر ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ’’پرتیک یادو جی کا اچانک انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔اکھلیش یادو نے اپنے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔

یہ بھی پڑھئے:انیس بزمی کی بغیر عنوان کی کامیڈی فلم۴؍ دسمبر۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی


بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر پنکج چودھری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور پدم وبھوشن ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔اسی طرح اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔  واضح رہے کہ ۳۸؍ سالہ پرتیک یادو کو آج صبح تقریباً چھ بجے لکھنؤ کے سول اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔  پرتیک یادو، ملائم سنگھ یادو کی دوسری اہلیہ سادھنا گپتا کے بیٹے اور اپرنا یادو کے شوہر تھے۔ وہ سیاست سے دور رہ کر ریئل اسٹیٹ اور فٹنس کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK