Inquilab Logo

ممبئی: تھائی لینڈ کی خاتون ایئرپورٹ پر۴۰؍کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار

Updated: January 12, 2024, 3:35 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو (ڈی آر آئی) نے جمعہ کو ایک اہم کارروائی میں، ایک ۲۱؍سالہ تھائی خاتون کو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو (ڈی آر آئی) نے جمعہ کو ایک اہم کارروائی میں، ایک ۲۱؍سالہ تھائی خاتون کو کوکین اسمگلنگ کے الزام میں ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو کے مطابق، اس ضمن میں موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو عدیس ابابا سے ممبئی اس کی آمد پر حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبصے سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ تاہم، اس کے ٹرالی بیگ کے قریب سے معائنہ کرنے پر ایک سے زیادہ پیکٹوں کا پتہ چلا جس میں سفید پاؤڈر نما مادہ تھا۔ بعد ازاں جانچ میں اس مادہ کی کوکین کے طور پر تصدیق کی گئی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اندازے کے مطابق قیمت ۴۰؍ کروڑ روپے مالیت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار خاتون کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK