Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکز المعارف، ممبئی کے تعاون سے بدلاپور میں اخلاقی و تربیتی سمر کیمپ

Updated: April 25, 2026, 11:06 AM IST | Mumbai

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے تعاون سے الہدایہ اسکول، بدلاپور میں آٹھ روزہ’اخلاقی و تربیتی سمر کیمپ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ۲۶؍ اپریل تا۳؍ مئی تک جاری رہے گا۔

Details regarding the 8-day summer camp being organized for children in Badlapur. Photo: INN
بدلاپور میں بچوں کے لئے منعقد کئے جانے والے ۸؍روزہ سمرکیمپ سے متعلق تفصیلات۔ تصویر: آئی این این

موجودہ دور میں اسمارٹ فون اور اسکرین کے بڑھتے استعمال نے بچوں کی عادات، صحت اور مزاج پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں جس کے نتیجے میں والدین کو متعدد نفسیاتی اور تربیتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لئےبچوں اور نوجوانوں کی جسمانی صحت، ذہنی صحت اور ہمہ جہتی نشوونما پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کل اس اخبار نے شیواجی پارک (دادر) کے ایک سمرکیمپ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے یہ سوال قائم کیا تھا کہ ’’کیا مسلم محلوں میں ایسا نہیں ہوسکتا؟‘‘ بدلاپور کا یہ کیمپ اسی سوال کا جواب ہے مگر مزید ایسے کیمپ لگنے چاہئیں۔ 
 مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے تعاون سے الہدایہ اسکول، بدلاپور میں آٹھ روزہ’اخلاقی و تربیتی سمر کیمپ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ۲۶؍ اپریل تا۳؍ مئی تک جاری رہے گا جس میں خصوصی طور پر طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’نالوں کی صفائی ۳۱؍ مئی تک مکمل کی جائے اور کیچڑ سوکھتے ہی اٹھایا جائے‘‘

کیمپ کے ذمہ دار مفتی جسیم الدین قاسمی کے مطابق اس کیمپ کا بنیادی مقصد بچوں کو چند دنوں کیلئے موبائل فون اور اسکرین سے دور رکھ کر ایک ایسے اسلامی اور دوستانہ ماحول میں لانا ہے جہاں وہ نہ صرف سیر و تفریح سے لطف اندوز ہوں بلکہ اپنی عملی زندگی کیلئے ضروری اخلاقی اقدار بھی سیکھ سکیں۔ کیمپ میں ۲۴؍ گھنٹے کا منظم شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جس کی نگرانی ماہر علماء و اساتذہ کریں گے۔ کیمپ کے منتظم مفتی نثار احمد قاسمی کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ بچوں کی شخصیت میں توازن، نظم و ضبط اور مثبت طرزِ فکر پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ 
ممبئی اور اطراف کے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا اندراج جلد از جلد کرائیں کیونکہ نشستیں محدود ہیں اور رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK