Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’نالوں کی صفائی ۳۱؍ مئی تک مکمل کی جائے اور کیچڑ سوکھتے ہی اٹھایا جائے‘‘

Updated: April 22, 2026, 1:04 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تھانے میئر شرمیلا پمپولکر اور کمشنر سوربھ راؤ کا متعلقہ افسران کو حکم۔دونوں نےتھانے شہر میں جاری نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

Thane Mayor And Municipal Commissioner Reviewing The Cleaning Of Drains.Photo:INN
تھانےکی میئر اور میونسپل کمشنر نالوں کی صفائی کا جائزہ لیتےہوئے۔ تصویر:آئی این این
 تھانے شہر کے مختلف حصوں میں پری مانسون نالوں کی صفائی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔منگل کو تھانے شہر کی میئر شرمیلا پمپولکر اور میونسپل کمشنر سوربھ راؤ نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوںکی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔
 
 
اس معائنہ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ نالے سے نکالے گئے کیچڑ کو نالے کے باہر نہ چھوڑ کر اسے خشک ہوتےہی مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ نالوںکی حفاظتی دیواروں کی جہاں ضرورت ہو مرمت کی جائے اور روبوٹک مشینری کے استعمال سے ۳۱؍مئی سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔منگل کو گھوڑبندر روڈ، کاپرباؤڑی، کیسل مل پر واقع بٹاٹا کمپنی کے ڈرین اور ورتک نگر میں تھیرانی اسکول کے قریب کے نالوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کرشنا پاٹل، مقامی کارپوریٹر ومل بھوئیر، نندا پاٹل، ایڈیشنل کمشنر۲؍ پرشانت روڈے، میونسپل انجینئر رانی شندے، ڈپٹی کمشنر مدھوکر بودکے، دنیش تایدے، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانی شندے، مضافاتی انجینئر (واٹر سپلائی) وکاس دھولے، مضافاتی انجینئر (بجلی) شوبھانکی کیسونی اور نالے کی صفائی کے محکمہ کے افسران موجود تھے۔
 
 
تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممبرا کے علاقے سے نالوںکی صفائی شروع کر دی گئی ہے اور تھانے شہر میں نالوںکی صفائی کا کام بھی زوروں پر ہے ، اس لئے میئر شرمیلا پمپولکر نے یقین دلایاہے کہ اس سال مئی کے آخر تک نالوں کی صفائی کا تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔تھانے شہر میں ۱۸۶ ؍ کلومیٹر طویل نالوں کی صفائی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سال مختلف وارڈوں میں نالوں کی صفائی کیلئے ۷؍ٹھیکیداروں کو مقررکرکے کام کی رفتار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمشنر سوربھ راؤ نے بتایا کہ نالے سے نکالے گئے کیچڑ کو سائنسی طریقے سے ختم کرنے کیلئے اسے صحیح جگہ پر منتقل کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK