ممبئی کے شہریوں کو صحت مند اور تندرست رکھنے کیلئےبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کی جانب سے ’فٹ ممبئی ‘مہم شروع کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: October 26, 2025, 10:25 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ممبئی کے شہریوں کو صحت مند اور تندرست رکھنے کیلئےبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کی جانب سے ’فٹ ممبئی ‘مہم شروع کی گئی ہے۔
ممبئی کے شہریوں کو صحت مند اور تندرست رکھنے کیلئےبرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن( بی ایم سی) کی جانب سے ’فٹ ممبئی ‘مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی کے تحت ’ فٹ سٹرڈے‘ مہم کا آغاز میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی کے ہاتھوں ۲۵؍ اکتوبر کو باندرہ فورٹ گارڈن میں کیا گیا۔ اس مہم کے تحت میونسپل باغیچوں اور میدانوں میں ہر سنیچر کو صبح ساڑھے ۶؍ بجے فٹنس سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی ایم سی کی خدمات اور سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور خود کو فٹ رکھیں۔ ’فٹ سٹرڈے‘ مہم کا مقصد ورزش نہ کرنے والوں کو باقاعدگی سے ورزش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس ضمن میں بی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ اپنی صحت کیلئے محنت کرنے سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔ اچھی صحت کا حصول زندگی کا ایک تکمیلی پہلو ہے، اس لئے ممبئی کے شہریوں کو اپنی اچھی صحت کیلئے پارکوں اور جم خانوں میں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کرشنا پرکاش، ڈپٹی کمشنر (زون۳؍)وشواس موٹے، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ /ویسٹ) دنیش پلےواد، اسسٹنٹ کمشنر (کے /ایسٹ) نتن شکلا اور مقامی شہری موجود تھے۔
میونسپل کمشنر نے مزید کہاکہ ’’منصوبہ بندی، سوچ اور اپنی صحت کی خواہش اچھی صحت کی کلید ہے، اس لئے بغیر کسی وجہ کے اپنی صحت کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ملک کے مصروف ترین شخص اور وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے والے نریندر مودی روزانہ۴۵؍منٹ یوگا پریکٹس کیلئے وقف کرتے ہیں، اس لئے ہمیں چاہئےکہ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بغیر کسی وجہ کے وقت نکالیں۔ ذہنی، جذباتی اور جسمانی تندرستی خود کو خوش رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ ‘‘