• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی، سیمی فائنل میں ہندوستان سے ٹکرائے گی

Updated: October 26, 2025, 11:55 AM IST | Indor

پلیئر آف دی میچ الانا کنگ (۷؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے سنیچر کو خواتین ورلڈ کپ کے ۲۶؍ویں میچ میں جنوبی افریقہ کو صرف ۲۴؍ اوور میں ۹۷؍رنوں پر سمیٹنے کے بعد آسانی سے ۹۸؍ رن بناکر یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کرکے پوائنٹ ٹیبل میں پہلا کا مقام حاصل کرلیا۔

Alana King took 7 wickets. Photo: INN
الانا کنگ نے ۷؍وکٹیں حاصل کیں۔ تصویر: آئی این این

پلیئر آف دی میچ الانا کنگ (۷؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے سنیچر کو خواتین ورلڈ کپ کے ۲۶؍ویں میچ میں جنوبی افریقہ کو صرف ۲۴؍ اوور میں ۹۷؍رنوں پر سمیٹنے کے بعد آسانی سے ۹۸؍ رن بناکر یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کرکے پوائنٹ ٹیبل میں پہلا کا مقام حاصل کرلیا۔ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ۹۷؍رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے ۱۷؍ویں اوور میں ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ 
۹۸؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اترنے والی آسٹریلیا ویمنز کی شروعات خراب رہی۔ ٹیم نے صرف ۱۱؍ رن پر ۲؍ وکٹیں گنوا دیں۔ فیبی لِچ فیلڈ ۵؍رن بنا کر اور ایلس پیری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد جارجیا وول اور وکٹ کیپر بیٹھ مونی نے نصف سنچری شراکت قائم کی۔ مونی ۴۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہو گئیں جبکہ ان اینا بیل نے صرف ۴؍ گیندوں میں ۱۰؍ رن بنا کر ٹیم کو ۱۷؍ویں اوور میں جیت دلا دی۔ جارجیا ۳۸؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 
جنوبی افریقہ کیلئے ماریجان کیپ، نادین ڈی کلارک اور مساباتا کلاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایابونگا کھاکا اور نونکولوکو مالبا کوئی وکٹ نہ لے سکیں۔ آسٹریلیا اب ۳۰؍اکتوبر کو نوی ممبئی میں دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان سے سامنا کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ ۲۹؍ اکتوبر کو گوہاٹی میں پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ 
ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ بلے بازی کے لئے اترنے والی جنوبی افریقہ کی ابتدائی جوڑی لورا ولفارٹ اور تجمن برٹس نے پہلے وکٹ کیلئے ۳۲؍ رن کی شراکت قائم کی، جو اس میچ میں ان کی ٹیم کی سب سے بڑی شراکت تھی۔ ساتویں اوور میں میگن شٹ نے لارا ولفارٹ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ ولفارٹ نے ۲۶؍ گیندوں میں ۷؍ چوکے لگا کر ۳۱؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ 
اس کے بعد آسٹریلوی گیندبازی کے سامنے جنوبی افریقہ کی دیگر بلے باز زیادہ دیر کریز پر ٹک نہ سکیں۔ مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کی۸؍ بلے باز دہائی کے اعداد تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ سینالو جافٹا نے ۱۷؍گیندوں میں ۲۹؍رن بنائے۔ ۲۴؍ویں اوور کی آخری گیند پر الانا کنگ نے نادین ڈی کلارک (۱۴) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز کا اختتام ۹۷؍رن پر کر دیا۔ آسٹریلیا کیلئے الانا کنگ نے ۷؍اوور میں ۱۸؍ رن دے کر ۷؍ وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میگن شٹ، کِم گارتھ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
سیمی فائنل لائن اپ
پہلا سیمی فائنل: ۲۹؍اکتوبر
جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ

دوسراسیمی فائنل:۳۰؍اکتوبر
ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK