میونسپل کارپوریشن نے مانسون کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 11:16 AM IST | Mumbai
میونسپل کارپوریشن نے مانسون کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن نے مانسون کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ممبئی کی میئر ریتو تاؤڑے نے شہر کے مختلف نالوں پر صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وقت پر کام مکمل کریں۔وسنت دادا کالج کے سامنےماہول نالے کےمعائنہ کے دوران میئر ریتو تاؤڑے نےبتایاکہ یہ علاقہ بی ایم سی زون۵؍کے تحت آتا ہے جہاں بڑے پیمانے پر سیوریج ہٹانے کے پروجیکٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام پر تقریباً۳۳۶۴؍کلو میٹرک ٹن کچرانکالنےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے لیکن ٹھیکیدار نے وقت پر کام شروع نہیں کیا۔ اب تک صرف ۸۶۹؍میٹرک ٹن سیوریج ہٹایا گیا ہے جو ہدف سے کافی کم ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سپریہ سلے اب کبھی ’پوار بنام پوار‘ مقابلہ نہیں کریں گی، مہایوتی نے خیر مقدم کیا
نوبھارت ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق میئر نےسست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ شہر میں پانی بھرنے کا مسئلہ دور کرنےکیلئے مانسون کی آمد سے قبل تمام نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنا بہت ضروری ہے۔واضح رہےکہ ہر سال مانسون کے دوران ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو جاتے ہیں اور اس بار ایسی صورتحال روکنے کے لیے خصوصی اقدامات بروئے کار لا ئے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء بی ایم سی نے صفائی کے کاموں میں شفافیت لانے کیلئے ایک نئی پہل شروع کی ہےجس کے تحت ان مقامات پر جہاںنالوں سے گندگی نکالی جائے گی، ڈیجیٹل ڈیش بورڈلگائے جائیں گے ۔ ان سے بر وقت معلومات ملے گی کہ نالوں سے کتنی مٹی ہٹائی گئی ہے اورکام کتنی رفتار سے جاری ہے۔ اس سے نہ صرف نگرانی میں آسانی ہوگی بلکہ کسی بے ضابطگی کو بھی روکا جا سکے گا۔ میئر نے یقین ظاہر کیا کہ نالوں کی صفائی کا کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا جس سے ممبئی کو مانسون کے دوران پانی جمع ہونے کی پریشانی سے کافی حد تک نجات ملے گی۔