Inquilab Logo

الہاس نگر:۲۰۰؍بستروالے سینٹرل اسپتال میں ۳۰۰؍مریضوں کا علاج!

Updated: August 21, 2023, 12:00 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Ulhasnagar

ناکافی بیڈ کے سبب مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جا رہا ہے،ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پُر کرنے کی منظوری کے باوجود تقرری نہیں کی گئی

Due to the lack of beds in the central hospital of Ulhasnagar, treatment is being done by placing beds on the ground for patients.Photo. INN
الہاس نگرکے سینٹرل اسپتال میں بیڈ کی کمی کی وجہ سے مریضوں کےلئے زمین پر بستر لگاکر علاج کیا جا رہا ہے۔۔ تصویر:آئی این این

: علاج معالجہ میں سہولیات کے فقدان کے سبب کلوا کے چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال میں محض ۵؍ دن میں ۲۷؍مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔کلوا اسپتال سانحہ کے بعد الہاس نگر کے سینٹرل اسپتال کا جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ ۲۰۰؍ بستروں کی گنجائش والے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ۳۰۰؍سے بھی زیادہ ہے۔ بستروں کی ناکافی تعداد کے باعث مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جارہا ہے۔
 الہاس نگر کیمپ نمبر ۳؍میں واقع سینٹرل اسپتال تھانے ضلع کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے جہاں امبرناتھ ،بدلاپور، مرباڈ ،شہاڈ اور اطراف کے علاقوں سے سیکڑوں غریب مریض علاج کیلئے آتے ہیں ۔ اسپتال میں روزانہ او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈپارنمنٹ) کے ۱۷۰۰؍ سے زائد مریض آتے ہیں جبکہ ۲۰۲؍ بستروں پر ۳۰۰؍ سے زائد مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ اس ضمن میں سینٹرل اسپتال کے چیف میڈیکل افسر منوہر بنسوڑے نے بتایا کہ اسپتال میں موجود بستروں کی گنجائش سے زیادہ مریضوں کے داخل ہو نے کی وجہ سے بحالت مجبوری انہیں فرش پر لٹا کر علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔۱۹؍ ماہر ڈاکٹروں کی آسامیاں منظور ہونے باوجود ان کی تقرری نہیں ہوئی جس کی وجہ مریضوں کے علاج میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں ۔یاد رہے کہ ۲۰۱۷ءمیں اس وقت کے وزیر صحت دیپک ساونت نے سینٹرل اسپتال کی گنجائش ۲۰۰؍سے بڑھا کر ۴۰۰؍ بستر کرنے کا اعلان کیا تھا علاوہ ازیں جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا تھا لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK