Inquilab Logo

ممبئی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب، سی ایس ٹی میں ہیلتھ الرٹ جاری

Updated: November 08, 2023, 2:40 PM IST | Mumbai

بدھ کو بھی ممبئی کی ہوا آلودگی کے ’’اوسط زمرے‘‘ میں رہی۔ ایس اے ایف آر کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ممبئی کا ایئرکوالیٹی انڈیکس ’’۱۴۹‘‘ رہا۔ آج صبح ۷؍ بجے سی ایس ٹی (چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ) پر نصب اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول میٹر کے مطابق ممبئی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب درج کیا گیا تھا جس کے سبب سی ایس ٹی میں ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Mumbai`s air is getting polluted. Photo: INN
ممبئی کی فضا آلودہ ہوتی جا رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

بدھ کوبھی ممبئی کی ہوا ’’اوسط آلودہ زمرے ‘‘میں رہی ۔ایس اےایف آر کیجانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ممبئی کا ایئرکوالیٹی انڈیکس ’’۱۴۹؍ ‘‘ پر رہا۔ممبئی کے کئی مقامات پر ہواکا معیار خراب اور انتہائی خراب بتایا جا رہا ہے۔آج صبح ۷؍بجے سی ایس ٹی (چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنس ) پر نصب اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول میٹرکے مطابق ممبئی کی ہوا کا معیار انتہائی درج کیا گیا تھا۔ سی ایس ٹی کے علاقے میں ہوا کے معیار کی خرابی کی وجہ سے ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔باندرہ کرلا میں ہوا کا معیار ’’اوسط آلودہ ‘‘ر ہاجو صبح ۹؍ بجے ایئرکوالیٹی انڈیکس پر ۲۰۰؍ ویں مقام پر تھی۔
قلابہ اور بوریولی مشرق میں بھی ہوا کا معیار ’’اوسط آلودہ‘‘درج کیا گیا ہےجو ایئر کوالیٹی انڈیکسپر ۱۵۱؍ویں اور ۱۴۱؍ ویں مقام پر ہے۔منگل کو بھی کرلا باندرہ کامپلیکس میں ہوا کا معیار خراب تھاجو ممبئی کا ایک اہم کمرشیل علاقہ ہے۔خیال رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کوممبئی کی خراب ہوا کیلئے مہاراشٹر حکومت اور ممبئی واطراف کےمیونسپل انتظامیہ کیلئے احکامات جاری کئے تھے۔یاد رہےکہ عدالت نے پٹاخے جلانے کیلئے صرف ۳؍ گھنٹے یعنی ۷؍تا ۱۰؍ بجے کا وقت مختص کیا ہے۔
ممبئی کے علاوہ نئی دہلی اور دیگر ریاستوں میں بھی ہوا اکا انتہائی خراب معیار ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ دہلی این سی آر میں بھی ہوا کا معیار انتہائی خراب ہو گیا ہے جس کیلئے حکومت نے جفت طاق اسکیم نافذ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK