Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکول سے باہر اور پڑھائی سے دور رہنے والے بچوں کیلئے ممبئی کے پہلے سگنل اسکول کا افتتاح

Updated: March 25, 2026, 1:57 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

سمرتھ بھارت پلیٹ فارم کی معرفت اسکول سے باہر اور پڑھائی سے دور رہنے والے بے گھر اور بے سہارا بچوں کو تعلیم سے جوڑنےکیلئے سانتا کروز چمبور لنک روڈ، فلائی اوور (چمبور) کے نیچے ممبئی کے پہلے سگنل اسکول کا میئر کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا ۔

Mumbai Mayor Ritu Tawde.Photo:INN
ممبئی میئر ریتو تاؤڑے۔ تصویر:آئی این این
 سمرتھ بھارت پلیٹ فارم کی معرفت اسکول سے باہر اور پڑھائی سے دور رہنے والے بے گھر اور بے سہارا بچوں کو تعلیم سے جوڑنےکیلئے سانتا کروز چمبور لنک روڈ، فلائی اوور (چمبور) کے نیچے ممبئی کے پہلے سگنل اسکول کا میئر کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا ۔ ممبئی کا پہلا سگنل اسکول اب شروع ہوگیا ہے۔ اس ا سکول میں تعلیم کے ساتھ بچوں کو غذائیت اور ٹیکنالوجی کی تعلیم ملے گی ۔ یہاں پڑھنے والے بچوں کا بعد میں میونسپل اسکولوں میں داخلہ کیا جائے گا ۔
 
 
واضح رہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت ممبئی سے پہلے تھانے اور نوی ممبئی میں سگنل اسکول قائم کئے گئے ہیں۔ ممبئی کے پہلے سگنل اسکول کا افتتاح میئر ریتو تاوڑے نے کیا۔ اس موقع پر میئر ریتو تاوڑے نے کہا کہ ’’ مستقبل میں بیرونی ممالک کے سیاح جب ممبئی آئیں گے تو وہ یقینی طور پر اس سگنل اسکول کا دورہ کریں گے۔ ممبئی سے پہلے تھانے اور نیرول میں سمرتھ بھارت پلیٹ فارم کے تحت سگنل اسکول شروع کئےگئےہیں۔ ان کی معرفت اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کو جو مرکزی دھارے سے دور ہیں، تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اب یہ مہم ممبئی میں شروع کی جا رہی ہے ۔ اس کیلئے ممبئی میں پلوں کے علاقوں کا سروے کیا جائے گا ، اور میونسپل کارپوریشن اس اقدام کیلئے ضروری انتظامات کرے گی۔ ‘‘
 
 
سگنل اسکول کےافتتاحی تقریب میں ڈپٹی میونسپل کمشنر (ایجوکیشن) ، ڈاکٹر پراچی جمبھیکر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سمرتھ بھارت پلیٹ فارم کے تحت اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے سگنل اسکول کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے۔تھانے میں اس اسکیم کی وجہ سے متعدد بچے تعلیم کے دھارے میں آگئے ہیں ۔ کچھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملازمت کے قابل بن گئےہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK