Inquilab Logo Happiest Places to Work

یورپی فٹ بال: محمد صلاح کا اشکبار آنکھوں کے ساتھ لیورپول کو الوداع

Updated: May 25, 2026, 3:58 PM IST | Liverpool

فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور’’مصری بادشاہ‘‘ کہلانے والے محمد صلاح نے اتوار کے روز اینفیلڈ اسٹیڈیم میں لیورپول کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا۔

Salah.Photo:X
محمد صلاح الدین۔ تصویر:ایکس
فٹ بال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور’’مصری بادشاہ‘‘ کہلانے والے محمد صلاح نے اتوار کے روز اینفیلڈ اسٹیڈیم میں لیورپول کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا۔ برینٹ فورڈ کے خلاف ۱۔۱؍گول  سے ڈرا ہونے والے اس میچ کے بعد صلاح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ 
 
 
لیورپول کے لیے تمام مقابلوں میں ۲۵۷؍ گولز اسکور کیے۔ وہ کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن کر رخصت ہوئے۔آخری میچ میں  انہوں نے۷۴؍ منٹ تک کھیل پیش کیا جس میں کرٹس جونز کے گول میں مدد فراہم کی، جس کی بدولت لیورپول نے اگلے سیزن کے لیے چیمپئنز لیگ میں جگہ پکی کر لی۔۳۳؍ سالہ ونگر اب اگلے ماہ شروع ہونے والے ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ میں مصر کی قیادت کریں گے۔
 
 
یورپی فٹ بال سیزن کے اختتام پر کئی افریقی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اینٹوان سیمینیو (مانچسٹر سٹی): گھانا سے تعلق رکھنے والے سیمینیو نے سیزن کا۱۷؍واں گول کر کے پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔برائن ایم بیومو (مانچسٹر یونائیٹڈ): کیمرون کے انٹرنیشنل کھلاڑی نے برائٹن کے خلاف میچ میں اپنا ۱۲؍واں گول اسکور کر کے ٹیم کی ۰۔۳؍گول سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
 
 
اسپین (لا لیگا) میں ایز عبدے (ریال بیٹس) مراکش کے ونگر نے اسپین (لا لیگا) میں  لیونٹے کے خلاف سیزن کا دسواں گول کر کے اپنی ٹیم کی چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفکیشن کا جشن منایا۔ براہیم دیاز (ریال میڈرڈ): مراکش کے پلے میکر نے ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف ۲۔۴؍گول  کی بڑی جیت میں چوتھا گول داغا۔رینڈی نٹیکا (رایو والیکانو) انگولا کے اس اسٹرائیکر نے الاویس کے خلاف آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو جیت دلائی۔ اب ان کی نظریں بدھ کو کرسٹل پیلس کے خلاف کنفرنس لیگ کے فائنل پر ہیں۔
 
 
فرانس (فرنچ کپ):عبداللہ سیما (لینس) سینیگل کے اسٹرائیکر نے نیس (Nice) کے خلاف فرنچ کپ کے فائنل میں ۷۸؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ۱۔۳؍گول سے فتح اور ٹائٹل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK