Inquilab Logo

ممبرا:سیلاب متاثرین کیلئےامدادجمع کرنے کیلئے جمعیت کے ۴؍ مراکز قائم

Updated: July 28, 2021, 7:18 AM IST | Mumbai

کوکن و دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے شہر کے صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل

A scene from a meeting held at the residence of Maulana Abdul Wahab Qasmi, president of the Jamiat`s mumbra unit.Picture:Inquilab
جمعیت کی ممبرا یونٹ کے صدر مولانا عبد الوہاب قاسمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کا منظر۔

:کوکن کےسیلاب زدہ  علاقوں میں امداد پہنچانے کی غرض سےجمعیۃ علماء مہاراشٹر ( ارشد مدنی ) کی ایماء پر ممبرا یونٹ بھی سرگرم ہے۔جمعیت کی جانب سے ممبرا تا اترشیو کے درمیان ریلیف جمع کرنے کیلئے ۴؍ مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں شہری ریلیف جمع کرسکتے ہیں۔ اس  سلسلے میں مقامی اراکین کی   ہنگامی میٹنگ  پیر ۲۶؍ جولائی کو جمعیت کی ممبرا یونٹ کے صدر مولانا عبد الوہاب قاسمی کی رہائش گاہ مقصود نگر ممبرا پر منعقد ہوئی۔میٹنگ میں یہ طے ہوا ہےکہ کوکن و دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرین تک جمعیت کی جانب سے ریلیف پہنچانےکیلئے ممبرا شہر کے  صاحب  خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی جائے۔
 واضح رہے کہ ان دنوں شہر ممبرا کے صدر جمعیۃ مولانا عبد الوہاب قاسمی علیل ہیں اور اسی لئے اراکین کی ہنگامی میٹنگ مولانا کی رہائش گاہ پر ہی ہوئی جس میں سرپرست جمعیت انیس گھارے سمیت مولانا محمد سعد قاسمی ، مولانا طالب ، مفتی عبد الباسط قاسمی، مولانا عبد الرشید ، مولانا شفیق الرحمن ندوی،اورمولانا مختار  نے  شرکت کی ۔
  حال ہی میں جو سیلاب کوکن و دیگر اضلاع میں آیا ہے اس کی وجہ سے وہاں کے باشندگان شدید ترین حالات کے شکار ہیں ، ایسے میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران صدر جمعیہ مولانا مستقیم احسن اعظمی، جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی، لیگل سیل کے سیکریٹری گلزار احمد اعظمی نے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا  سید ارشد مدنی  کے ایماء پر اپنی تمام یونٹوں کو یہ حکم دیا کہ وہ جلد از جلد اپنے اپنے شہر کے مخیرین سے رابطہ کریں اور سیلاب متاثرین تک ریلیف پہنچانے کیلئے جنگی پیمانے پر تیاری کریں۔ ممبرا کے اراکین جمعیت نے اصحاب خیر سے تعاون وصول کرنے کیلئے شہر کے کئی مقامات پر بڑے بڑے بینر لگائے ہیں جن میں  جمعیت  کے اراکین نام مع موبائل نمبر درج ہیں۔جمعیت کو اپنی امدادی رقم دینے کا ارادہ رکھنے والے حضرات ان نمبرات پر رابطہ کرکے  جمعیۃ سے رسید حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نہ صرف ممبرا تھانے بلکہ ممبئی سے بھی بڑی تعداد میں امدادای سامان سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی جا رہیں ہیں اور اس میں شہری بڑھ چڑھ مدد کر رہے ہیں۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK