ممبرا میں ایچ پی رسوئی گیس سلنڈرکی قلت ہے،سلنڈر ریفل کی بکنگ کرنے کے ۱۰۔۱۰؍دن بعد سلنڈرسپلائی کیاجارہا ہےجس سے صارفین کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بڑے خاندان والے زیادہ پریشا ن ہو رہے ہیں اور انہیں مجبوراً اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر سے سلنڈر لاد کر لانا پڑ رہا ہے۔
ایک شخص خود سلنڈر لے جاتے ہوئے
ممبرا میں ایچ پی رسوئی گیس سلنڈرکی قلت ہے،سلنڈر ریفل کی بکنگ کرنے کے ۱۰۔۱۰؍دن بعد سلنڈرسپلائی کیاجارہا ہےجس سے صارفین کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بڑے خاندان والے زیادہ پریشا ن ہو رہے ہیں اور انہیں مجبوراً اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر سے سلنڈر لاد کر لانا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں ممبرا جیون باغ علاقے میں رہنے والے ایک صارف نے بتایاکہ ’’مَیں نے ۱۳؍ اگست کو گیس سلنڈر کی موبائل فون کے ذریعے درخواست دی تھی۔ اسی روز مجھے ریفلنگ کا میسیج اور او ٹی پی بھی موصول ہو گیا تھا۔ مَیں نے سوچا کہ ایک تا ۲؍ دنوں میں سلنڈر سپلائی کر دیاجائے گا جیسا کہ عموماً ہوتا ہے، لیکن۹؍دن گزر جانے کے بعد بھی جب سلنڈر موصول نہیں ہوا تو مَیں نے ہمارے ڈیلر شری یوگیش ایچ پی ایجنسی کو فون کیا اور سلنڈر سپلائی نہ کرنے کی شکایت کی۔ اس پر آفس سے مجھے یقین دلایا گیا تھا کہ شام تک یہ کل صبح آپ کا سلنڈر پہنچا دیا جائے گا۔چونکہ ہماری جوائنٹ /بڑی فیملی ہے اس لئے ہمارا دوسرے سلنڈر بھی جمعہ کو اس وقت ختم ہو گیا جب کھانا بھی پورا نہیں پکا تھا ۔ مَیں نے پھر شدید پریشانی میںفون کیا، اس وقت بھی ڈیلر کی آفس سے مجھے یہی یقین دلایا گیا کہ آپ کا سلنڈر شام تک پہنچ جائے گا۔ جب مَیں نے ان سے یہ پوچھا کہ آدھورا کھانہ کیسے پکایاجائے؟ ملازمہ یہی کہتی رہی کہ سلنڈر پہنچ جائے گا۔‘‘صارف نے مزید کہا کہ’’ مَیں برہم ہو کر ڈیلر کے آفس پہنچا اور اپنی پریشانی بتایائی جس کے بعد آفس سے سلنڈر سپلائی کرنے والے اہلکار کو فون کیا گیا اور سلنڈر فورا ً سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جس وقت مَیں وہاں شکایت کرنے گیا تھا ، دیگر ۲؍ افراد نے بھی میری ہی طرح کی شکایت کی تھی۔‘‘
ایک اور صارف اپنے کندھے پر گیس سلنڈر لادے ہوئے جارہے تھے، ان سے دریافت کرنے پر انہوںنے بتایاکہ ہماری بڑی فیملی ہے اور گیس سلنڈر ختم ہو گیا ہے کب آئے گا پتہ نہیں اسی لئے ایمرجنسی کے طور پر مَیں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر سے یہ سلنڈر لاد کر گھر لے جارہا ہوں تاکہ گھر کا کھانا تو پک جائے۔‘‘ اس ضمن میں شری یوگیش گیس ایجنسی کے دفتر پہنچ کر گیس سلنڈر کی سپلائی میں تاخیر اور اس سے صارفین کو ہونے والی پریشانی کے تعلق سے استفسار کیا گیا تووہاں موجود اہلکار نے بتایاکہ’’ دراصل سلنڈر کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ۳؍ ٹرک کی جگہ ایک یا ۲؍ٹرک سلنڈر ہی سپلائی کئے جارہے ہیں اور اسی لئے صارفین کو یہ پریشانی ہو رہی ہے۔ جب تک سپلائی بہتر نہیں ہوگئی ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔‘‘