• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

ممبرا:گیس ٹینکر نالے میں جاگرا،بھیونڈی : گڑھوں کے سبب کوئلے سے بھرا ٹرک پلٹ گیا

Updated: September 10, 2023, 7:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari and Iqbal Ansari | Mumbai

ممبرا کی پہاڑی پر بنائے گئے ممبرا بائی پاس روڈ سے گزرنے کے دوران کیمیکل لے جانے والا ٹینکر بے قابو ہو کر قریب واقع نالے میں پلٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ ڈرائیور کو معمولی زخمی ہوا ہے

Coal spilled on the road when the truck overturned on Agra Road in Bhiwandi.
بھیونڈی کے آگرہ روڈپر ٹرک پلٹنے پر کوئلہ راستے پر پھیل گیا ۔

ممبرا کی پہاڑی پر بنائے گئے ممبرا بائی پاس روڈ سے گزرنے کے دوران کیمیکل لے جانے والا ٹینکر بے قابو ہو کر قریب واقع نالے میں پلٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ ڈرائیور کو معمولی زخمی ہوا ہے۔ تھانے میونسپل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق ایم آرتی فارما انڈسٹریز کا ٹینکر( نمبر: ایم ایچ ۰۴/ای وائی ۹۱۳۴) میں ۲۵؍ ہزار لیٹر کیمیکل ( سلفیورک ایسڈ) لےکر بھویئسر سے جالنہ جارہا تھا۔ سنیچر کی صبح  تقریباً ۵؍ بجے ممبرا بائی پاس روڈ سے تھانے سے شیل پھاٹا کی جانب  ون سائڈ ڈھابہ کے قریب ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور ٹینکر نالے  میں پلٹ گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ممبرا فائر بریگیڈ، وارڈ آفس ، مقامی پولیس، ٹیکنو کمپنی کےکیمیکل اور آرتی فارما کیمیکل کے ماہرین  کی ٹیم جائے حادثہ پر  پہنچے اور ٹینکر میںپھنسے ہوئے ڈرائیور برجیش سرول (۴۵) کو باہر نکالا۔ اسے ہاتھ، کمر اور چہرے پر چوٹ آئی تھی۔ حادثہ کے سبب ٹینکر پلٹ جانے سے سلفیورک ایسڈ کاا خراج شروع ہو گیا تھا جس سے دھواں اٹھنے کے ساتھ بدبو بھی پھیل رہی تھی۔ ماہرین کے ذریعے تیزاب کو نالے میں بہایا گیا اور اس کے بعد کرین کی مدد سے دوپہر سوا ۳؍بجے ٹینکر کو نالے سے نکالا گیا۔ادھربھیونڈی میں آگرہ روڈ پر کرشنا کمپلکس کے سامنے گڑھوں میں پھنس کر کوئلے سے بھرا ٹرک پلٹ گیا جس سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس کے مطابق کلیان ناکہ سے ایک ٹرک تقریبا ۲۰؍ ٹن کوئلہ لیکر نارپولی علاقے میں واقع ایک سائزنگ میں جارہا تھا۔ دوپہر تقریبا۱۲؍ بجے کے قریب ٹرک کرشنا کمپلیکس کے قریب پہنچا، سڑک پر بڑے گڑھے کی وجہ سے ٹرک کا توازن بگڑنے کے سبب وہ  پلٹ گیا اور ٹرک میں بھرا کوئلہ سڑک اور کرشنا کمپلکس کے احاطے میں پھیل گیا۔نتیجتاً کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگیا اوراسکول جانے والے بچوں کوشدیددشواریوںکا سامنا کرنا پڑا ۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK