Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا : رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوں ۱۰؍لاکھ لیٹر پانی کی ٹانکی کا افتتاح

Updated: May 23, 2026, 3:33 PM IST | Mumbai

ممبرا کے دیہی اور پہاڑی علاقہ میں پانی نہیں پہنچ رہا تھا جس کے سبب وہاں کے شہریوں کی پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ یہ مسئلہ بالاآخر شمیم خان کی کوششوں اور رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی تگ و دود سے حل ہوگیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 ممبرا کے دیہی اور پہاڑی علاقہ میں پانی نہیں پہنچ رہا تھا جس کے سبب وہاں کے شہریوں کی پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ یہ مسئلہ بالاآخر شمیم خان کی کوششوں اور رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی تگ و دود سے حل ہوگیا۔ جمعہ کو ۱۰؍لاکھ لیٹرکی پانی کی ٹانکی اور اسکے سمپ پمپ کا افتتاح رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ ، مقامی لوگوں اور این سی پی (شردپوار)کی جانب سے عمل میں آیا۔ اس ٹانکی کے افتتاح سے علاقہ کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ 

اس موقع پر این سی پی ( ایس پی) کے ممبرا کلوااسمبلی حلقہ کےصدر شمیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب متذکرہ علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق ممبرا کے کوسہ رشید کمپاؤنڈ کے عقب کا علاقہ جو پہاڑکے دامن میں آباد ہے جس میں پانیری پاڑہ، امبیڈکرپاڑہ، دیوری پاڑہ، سینک نگراور رشید کمپاؤنڈ کے کچھ علاقے شامل ہیں جو اونچائی پر اور پیچھے کی طرف واقع ہونے کے باعث پانی سے محروم رہ جاتے تھے۔ اب یہاں ۱۰؍ لاکھ لیٹر کی پانی کی ٹانکی اور سمپ پمپ بنا دیا گیا ہے جس سے اس خطہ میں پانی کی راحت ہوگئی ہے۔ مقامی ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ نے بتایا کہ یہ ٹانکی ہم نے محکمہ جنگلات سے زمین لے کران کی زمین پرتعمیر کروایا ہے۔ پرپنیری پاڑا کے قبائلیوں کو پانی ملنا چاہیے اسی وجہ سے یہ ٹینک بنایا گیا ہے یہ ٹانکی ہمارے محکمہ آب رسانی کے افسرکلکرنی، واگھولے، بوٹالا اور دیگر کی محنت سے تعمیر کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے : دیونار منڈی میں ۹۲۲۱۳؍ بکروں کی آمد، ۱۴۶۳۵؍ فروخت ہوئے

جتیندر اوہاڑنے کہا کہ اب اس ٹانکی سے اس خطہ کے سبھی لوگوں کو فائدہ ہوگا، اس سے امبیڈکر پاڑا، پنیری پاڑا، سینک نگر، دیوری پاڑہ، جُبلی پارک اور چنی پاڑا وغیرہ کو خاص فائدہ ہوگا۔ یعنی اس ٹانکی سے متصل تمام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس میں شہریوں تک پانی پہنچانے کیلئے ۳؍موٹریں نصب کی گئی ہیں۔ امسال کا موسم بھی کچھ الگ ہے ایسا لگ رہا بارش کم ہوگی لیکن ہم سب دعا کریں کہ اچھی بارش ہواگرچہ بارش کم ہوئی تو پانی کا مسئلہ اور پریشر کا پرابلم بڑھ جائے گا۔ ایسے میں اسطرح کی ٹانکیاں اور پمپ کارآمد ثابت ہونگے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK