Inquilab Logo Happiest Places to Work

دیونار منڈی میں ۹۲۲۱۳؍ بکروں کی آمد، ۱۴۶۳۵؍ فروخت ہوئے

Updated: May 22, 2026, 11:18 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

تاجروں کو جمعہ تا اتوار جانوروں کی فروخت میں تیزی آنے کی امید۔ ۷۷۵۷۸؍ بکرے موجود ہیں، ابھی تاجر من مانے انداز میں زیادہ قیمت بتا رہے ہیں۔

Goats are seen in Deonar Mandi. (Photo: Inquilab)
دیونار منڈی میں بکرے نظر آرہے ہیں۔ (تصویر: انقلاب)

عیدقرباں کے لئے دیونار منڈی میں بکرے اور بھینس وپاڑے لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات ۲۱؍مئی کی شب میں۸؍ بجے تک دیونار منڈی میں ۹۲۲۱۳؍ بکرے لائے گئے اور ۱۴۶۳۵؍بکرے فروخت ہوئے ۔ان بکروں کولانے کیلئے ۱۲۰۰؍ سے زائد گاڑیوں کا استعمال کیا گیا ۔ خبر لکھے جانے تک دیونار منڈی میں۷۷۵۷۸؍ بکرے موجود تھے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جتنی بڑی تعداد میں اب تک بکرے لائے گئے ہیں، فروخت اس اعتبار سے نہیں ہورہی ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ جمعہ تا اتوار فروخت میں تیزی آنے کی امید ہے۔ ان تین دنوں میں کثرت سے خریدار دیونامنڈی کا رخ کریں گے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ۷۷؍ہزار بکروں کے موجود ہونے کے باوجود تاجرمن مانے انداز میںبلکہ بے غرض ہوکر دام بہت زیادہ بتارہے ہیں،اس وجہ سے قربانی کرنے والوں کو اپنے بجٹ میںاچھا جانور ملنا آسان نہیںہے ۔ تاجروں کو اندازہ ہے کہ ابھی کئی دن باقی ہیں ،انہیں بہتر قیمت ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کے سابق ڈی جی پی سنجے پانڈے کو راحت، ان کے خلاف درج کردہ کیس خارج

اس کااندازہ اس سے بھی کیاجاسکتا ہے کہ محموداحمد خان نام کے ایک گاہک جو اپنے اہل خانہ کےساتھ دیونار منڈی میں گئے ہوئے تھے ،بتایاکہ گزشتہ شب میں۴؍گھنٹے تک تلاش کرنےکے بعد بمشکل ایک بکرا  ۳۹؍ ہزار روپے میں مل سکا جو بہت وزنی تو نہیںہے مگر گھنٹوں کی مشقت کے بعد انہوں نےخریدلیا۔ 

۵؍دن قبل ۱۷؍مئی سے دیونار منڈی میں جانور لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ۳۰؍ مئی تک جاری رہے گا۔ان ۵؍ دن میں دیونار منڈی میں ۱۴۶۳۵؍ بکرےہی  فروخت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غریب نگر میں انہدامی کارروائی سے متاثرین کا برا حال

دوسری جانب تیزی سے بکروں کے لائے جانے کاسلسلہ جاری ہے اورہر روز مختلف ریاستوں سے جانوروں سے بھری گاڑیاں دیونار منڈی پہنچ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر اور مضافات میں مسلم علاقوں کی سطح پر بھی جانوروں کی منڈیا ں لگی ہوئی ہیں، بہت سے لوگ ان ہی منڈیو ں سے خریداری کرلیتے ہیں،وہ دیونارکا چکر نہیں لگاتے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ دیونار جانے میں وقت لگنے کے علاوہ کرایہ بھاڑا وغیرہ کافی خرچ ہوجاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK