Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا میونسپل اسپتال میں ویکسین لگوانے کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کی من مانی

Updated: March 06, 2022, 11:05 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

نمائندۂ انقلاب کی مداخلت کے بعد ٹیسٹ کو لازمی نہ کرتے ہوئے اختیاری کر دیاگیا

A woman showing a test receipt
ایک خاتون ٹیسٹ کی رسید دکھاتے ہوئے

تھانے میونسپل کارپوریشن ( ٹی ایم سی) کی جانب کورونا سے تحفظ کا  ٹیکہ لگوانے کیلئے کورونا کا ’ اینٹی جن ٹیسٹ ‘ کروانا لازمی نہیں ہے اس کے باوجود ایم ایم ویلی علاقے میں واقع ممبرا میونسپل اسپتال میں جاری ویکسین سینٹر میں ویکسین لگوانے کیلئے شہریوں کا لازمی طور پر اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جارہا تھا۔ سنیچر کو جب نمائندۂ  انقلا ب نے  جبراً یہ ٹیسٹ کروانے پر استفسار کیا  تو مقامی افسران  نے اسے لازمی ہی  قرار دیا ۔ البتہ جب اعلیٰ افسران سے اس ضمن میں استفسار کیا گیا تو انہوںنے اسے اختیاری قرار دیا اور اس تعلق سے اسپتال میں ایک نوٹس بھی لگانے کی ہدایت دی۔
 سنیچر کو جب نمائندۂ انقلاب میونسپل اسپتال پہنچا تو وہاں ویکسین لگانے آئی ہر خاتون اور شخص کا پہلے اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جارہا تھا ، اس کے بعد انہیں کووی شیلڈ کی ویکسین لگائی جارہی تھی۔ ایک فیملی نے جب اعتراض کیا تو ویکسین سینٹر پر موجود  دین نامی ملازم   نے بدتمیزی سے کہا کہ  اگر اینٹی جن ٹیسٹ نہیں کروائیں گے تو ویکسین نہیں لگائی جائے گی آپ فیملی کو گھرلے جاؤ! 
 اس ضمن میں  جب ویکسی نیشن کی کوآڈی نیٹر شرمین ڈینگا سے بات گئی تھی تو پہلے تو انہوںنے کہا کہ یہ ٹیسٹ کرنے ہمیں کہا گیاہےاور اگر آپ کو ٹیسٹ نہیں کروانا ہے تو ایسی درخواست لکھ دیجئے۔  لیکن جب اعلیٰ افسران سے بات چیت کی گئی تو وہ ٹیسٹ کے بغیر ویکسین لگوانے کیلئے راضی ہو گئی۔ راقم نے جب تھانے کے چند مراکز، ممبرا اور کوسہ ہیلتھ سینٹر میں  اس تعلق سے پتہ کیا تو نگراں افسران نے اس کی تصدیق کی  کہ ویکسین لگانے کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی ٹی ایم سی سے ایسی کوئی ہدایت دی گئی ہے۔ 
 ایک مقامی شخص نے الزام لگایاکہ اینٹی جن ٹیسٹ کا کوٹہ پوراکرنے اور اپنے فائدے کیلئے یہ لوگ زبردستی ہر ایک کا ٹیسٹ کروارہے ہیں۔
  ڈپٹی میونسپل کمشنر(ڈی ایم سی)(ہیلتھ) منیش جوشی کو جب زبردستی ٹیسٹ کروانے کا ویڈیو بھیجا گیاتو انہوں نے معاملے کی جانچ کرنے کا یقین دلایا اور کچھ دیر بعد یقین دلایاکہ ’’ویکسین لگوانے کیلئے اینٹی جن ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔‘‘ افسر نے اس کا نوٹس لگائی ہوئی تصویر بھی بھیجی۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK