تھانے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ممبرا کوسہ میں اصل مقابلہ این سی پی(اجیت) اور این سی پی (شرد) کے درمیان بتایاجارہا ہے اور اسی لئے کچھ وارڈ میں ان دو پارٹیوں کے امیدوار ہی آمنے سامنے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 5:02 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
تھانے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ممبرا کوسہ میں اصل مقابلہ این سی پی(اجیت) اور این سی پی (شرد) کے درمیان بتایاجارہا ہے اور اسی لئے کچھ وارڈ میں ان دو پارٹیوں کے امیدوار ہی آمنے سامنے ہیں۔
تھانے میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں ممبرا کوسہ میں اصل مقابلہ این سی پی(اجیت) اور این سی پی (شرد) کے درمیان بتایاجارہا ہے اور اسی لئے کچھ وارڈ میں ان دو پارٹیوں کے امیدوار ہی آمنے سامنے ہیں۔ ممبرا کوسہ کو ۶؍ پینلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں ۵؍ پینل ۴۔ ۴؍ وارڈوں پر مشتمل ہیں جبکہ ایک پینل(نمبر ۲۹) ۳؍ وارڈوں پرمشتمل ہے۔ ممبراریلوے اسٹیشن کا علاقہ پینل نمبر ۲۶، اور امرت نگر اور کوسہ کا علاقہ پینل نمبر ۲۹، ۳۰، ۳۱، ۳۲؍ اور ۳۳؍کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ پینل نمبر ۲۷؍ اور ۲۸؍ دیوا کے علاقوں کا احاطہ کرتا ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں دونوں این سی پی، ایم آئی ایم، سماجوادی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی اور انڈین یونین مسلم لیگ کےعلاوہ بی جے پی کے بھی کچھ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کے ساتھ چند سیٹوں پر آزاد امیدوار بھی کھڑے ہیں۔
اس قسط میں ممبرا اور امرت نگر کے علاقوں پر مشتمل پینلوں کا جائزہ پیش کیاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انتخابی مہم کا شور و غل، کلیان ڈومبیولی کے شہری صوتی آلودگی سے عاجز
۲؍ سیٹوں کیلئے ۲؍ امیدواروں میں مقابلہ
شمشاد نگر اور سنجے نگر علاقوں پر مشتمل پینل نمبر ۳۱؍ اے میں ۲؍ امیدوارو میں سیدھا مقابلہ ہے۔ ان میں سابق کارپوریٹر راجن کینے ( این سی پی۔ اجیت) کا مقابلہ مہیندر کومولیکر ( این سی پی۔ شرد ) میں ہو رہا ہے۔ اسی طرح امرت نگر، الماس کالونی علاقے پر مشتمل پینل نمبر ۳۲؍ بی میں ۲؍ہی امیدوار ہیں۔ یہاں سابق کارپوریٹر عشرین راؤت کا مقابلہ سابق اپوزیشن لیڈر اشرف ( شانو) پٹھان کی بیٹی اور نیشنل اسٹوڈینٹس ونگ کی صدر مرضیہ شانو پٹھان سے ہے۔
پینل نمبر ۲۶؍(ممبرا):یہ پینل ریتی بندر سے شر وع ہو کر ممبرا ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے واقع جیون باغ، ممبرا بازار، بامبے کالونی، سیلیش نگر اور آس پاس کے علاقوں پر مشتمل ہے۔
پینل نمبر ۲۶؍ اے میں امیدوار:۱۔ انیتا راجن کینے (این سی پی۔ اجیت)، ۲۔ وینیتا پاٹل(کانگریس)، ۳۔ منیشا بابا جی بھگت(این سی پی۔ شرد)۔
پینل نمبر ۲۶؍بی میں امیدوار:۱۔ فہمیدہ نسیم خان(کانگریس)، ۲۔ سنگیتا پالیکر(این سی پی۔ اجیت)، ۳۔ انوسیا انل بھگت(بی جے پی)، ۴۔ دیپالی بھگت(این سی پی۔ شرد)، ۵۔ شروتی چوکاشے (آزاد)
پینل نمبر ۲۶؍سی میں امیدوار:۱۔ یاسین قریشی(این سی پی۔ شرد)، ۲۔ پریم ناتھ رام داس بھگت(این سی پی۔ اجیت)، ۳۔ امتیاز مالم (کانگریس)، ۴۔ کلپنا سوریہ ونشی(بی جے پی)۔
پینل نمبر ۲۶؍ڈی میں امیدوار:۱۔ اخلاق (امو) قریشی(این سی پی۔ شرد)، ۲۔ عادل ابراہیم خان (کانگریس)، ۳۔ وشوناتھ رام داس بھگت(این سی پی)، ۴۔ سرفراز خان (سیف پٹھان)(اے آئی ایم آئی ایم)
پینل نمبر ۳۰؍ :یہ پینل چاند نگر، شریفہ روڈ، شادی محل روڈ اور قسمت کالونی اور اطراف کے علاقوں پر مشتمل ہیں۔ اس پینل میں امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں :
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: انتخابی میدان میں صنعتی شہر کے۴۰؍امیدوار کروڑ پتی!
پینل نمبر ۳۰؍ اے میں امیدوار:۱۔ ناظمہ ساجد انصاری(این سی پی۔ شرد)، ۲۔ عابد علی کلدانے( این سی پی۔ اجیت)، ۳۔ نفیس انصاری(اے آئی ایم آئی ایم )، ۴۔ محمدافضل انصاری(آزاد)، ۵۔ سلیم یوسف شیخ(آزاد)، ۶۔ عمران علی سید(آزاد)۔
پینل نمبر ۳۰؍ بی میں امیدوار:۱۔ مشیرہ بلال تمبولی (کانگریس)، ۲۔ رومانہ شیخ(این سی پی۔ شرد)، ۳۔ صدیقی فرح(این سی پی )، ۴۔ فالکے زیبا (سماجوادی ) ۵۔ سحر یوسف شیخ ( اے آئی ایم آئی ایم )
پینل نمبر ۳۰؍ سی میں امیدوار:۱۔ عائشہ ندیم دلوی (عام آدمی پارٹی)، ۲۔ نیہا نصر الدین نائیک (این سی پی )، ۳۔ راحلہ محمدیاسین میمن(کانگریس)، ۴۔ تبسم جاوید شیخ(این سی پی۔ شرد)، ۵۔ فرحت شیخ (انڈین یونین مسلم لیگ)، ۶۔ شیخ سلطانہ عبدالمنان( اے آئی ایم آئی ایم)، ۷۔ نیہا نائیک (آزاد)، ۸۔ شیخ تحسین داؤد(آزاد)، ۹۔ مہ جبین عبدالآصف شیخ (آزاد )
پینل نمبر ۳۰؍ ڈی میں امیدوار:۱۔ سراج ڈونگرے (این سی پی۔ شرد)، ۲۔ ظفر نعمانی (این سی پی۔ اجیت)، ۳۔ ایڈوکیٹ شاکر امتیاز شیخ (کانگریس)، ۴۔ سید تنظیم علی(عام آدمی پارٹی)، ۵۔ ڈونگرے شعیب فرید(اے آئی ایم آئی ایم )، ۶۔ جہانگری محمد نثار شیخ (انڈین یونین مسلم لیگ)، ۷۔ ابو فیصل چودھری (آزاد)، ۸۔ ہارون یاسین دلوی(آزاد)، ۹۔ نورجہاں مارنے(آزاد)، ۱۰۔ عزیر شیخ (آزاد)، ۱۱۔ محمد عاظم شیخ (آزاد)۔
پینل نمبر:۳۲
یہ پینل امرت نگر، دارالفلاح، تنور نگر، الماس کالونی اور کھڑی مشین روڈ علاقے پر مشتمل ہیں۔
پینل نمبر:۳۲؍ اے میں امیدوار:۱۔ موسیٰ حاجی چوہان (عام آدمی پارٹی) (جھاڑو)، ۲۔ عنایت مرزا بیگ(بیگ صاحب) (این سی پی۔ اجیت)، ۳۔ شاکر شیخ(این سی پی۔ شرد)۴۔ سارنگ میور( اے آئی ایم آئی ایم)۔
پینل نمبر ۳۲؍بی میں امیدوار
۱۔ مرضیہ اشرف (شانو) پٹھان(این سی پی۔ شرد)، ۲۔ عشرین ابراہیم راؤت(این سی پی۔ اجیت)
پینل نمبر ۳۲؍سی میں امیدوار
۱۔ سیما ثاقب داتے(این سی پی۔ شرد)، ۲۔ سید شبانہ وسیم(این سی پی۔ شرد)، ۳۔ ناز محمد احمد خان (آزاد) اور ۴۔ شائستہ شیخ(آزاد)
پینل نمبر ۳۲؍ڈی میں امیدوار
۱۔ لیاقت اسماعیل کپاڈیہ( عام آدمی پارٹی)، ۲۔ اشرف (شانو) پٹھان( این سی پی۔ شرد)، ۳۔ توحید محمد شیخ (این سی پی۔ اجیت)، ۴۔ غفار جلیل شیخ (اے آئی ایم آئی ایم )، ۵۔ اجمل عالم (آزاد)، ۶۔ اکبر عزیز خان (آزاد)، ۷۔ محمد یوسف محمد فاروق(آزاد)، ۸۔ محمد مجیب شیخ (آزاد)۔
واضح رہےکہ امیدواروں کے نام کی فہرست ٹی ایم سی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔