Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا: ایس ایس سی ٹاپر طالبات کواعزاز سے نوازا گیا

Updated: May 26, 2025, 2:19 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

یہاں ایم ایم ویلی علاقےکے مولانا ابو الکلام اسٹیڈیم میں جاری اتحاد کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے اعظم گڑھ ضلع اور ممبرا سے دسویں کے بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے والی طالبات اور ان کے سرپرستوں کو سنیچر کے روز اعزاز سے نوازا گیا۔

Topper students in the SSC exam (left to right) Hajra, Azra and Fatima Sheikh. Photo: INN
ایس ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے والی طالبات (بائیں سے دائیں) ہاجرہ، عذرا اور فاطمہ شیخ۔ تصویر: آئی این این

یہاں ایم ایم ویلی علاقےکے مولانا ابو الکلام اسٹیڈیم میں جاری اتحاد کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے اعظم گڑھ ضلع اور ممبرا سے دسویں کے بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے والی طالبات اور ان کے سرپرستوں کو سنیچر کے روز اعزاز سے نوازا گیا۔جن طالبات کی ہمت افزائی کی گئی ان میں اعظم گڑھ ضلع سے ٹاپ کرنے والی ہاجرہ ماجد شامل ہیں جنہوں نے ۶ء۹۹؍ فیصد لے کر اعظم گڑھ ضلع میں اول مقام حاصل کیا جبکہ اتر پردیش میں تیسری پوزیشن پر رہیں۔ ان کے علاوہ ممبرا کی ٹاپر عذرا خان جنہوں نے بورڈ امتحان میں ۹۷ء۴؍ فیصد حاصل کئے اور ممبرا میں دوسری پوزیشن پر آنے والی طالبہ فاطمہ شیخ جنہوں نے ۴۰ء۹۴؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہیں، کی ہمت افزائی کی گئی۔ طالبات کو مومینٹو اور تحفہ دیا گیا جبکہ طالبات کے سرپرستوں کا گلدستوں سے استقبال کیا گیا۔اس سلسلے میں اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے صدر ممتاز شاہ نے بتایا کہ ’’مولانا ابو الکلام آزاد اسٹیڈیم میں گزشتہ ۷؍ سال سے جاری اتحاد کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے طالبات کو اعزاز سے اس لئے نوازہ جاتا ہے تاکہ وہ اکیڈمی میں کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے والے بچوں میں بھی پڑھائی کا شوق پیدا کر سکیں اور ان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔‘‘ اعظم گڑھ کی طالبہ کا ممبرا میں استقبال کرنے کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ ’’ہاجرہ  پہلے ممبرا  ہی میںرہتی تھی اور بعد میںاعظم گڑھ منتقل ہو گئی۔ اسی لئے اسے ممبرا بلا کر اس کی ہمت افزائی کی گئی۔‘‘اس تقریب میں ممتاز شاہ کےعلاوہ ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر شرمین ڈینگا، ڈاکٹر فاروق راؤت، ڈاکٹر شفقت، ظفر نعمانی، نیہا نائک اور اتحاد کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی اور دیگر افراد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK