Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا ٹرین حادثہ: لوکل ٹرین سے ۵؍ مسافرگر کر ہلاک،تقریباً ۱۲؍ زخمی

Updated: June 09, 2025, 3:51 PM IST | Mumbai

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی )سے کسارا کی طرف روانہ ہونے والی فاسٹ لوکل ٹرین سے کئی مسافر گر پڑے۔ ان میں سے کم از کم ۵ مسافروں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ ممبرا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ۴؍پر ہوا ۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لوکل ٹرین سے کئی مسافر گر پڑے۔ اس ٹرین حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح ممبرا اور دیوا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے تھانے کسارا کی طرف روانہ ہونے والی لوکل ٹرین میں مسافروں کی کثیر تعداد تھی۔ رش کی وجہ سے کئی مسافر دروازوں پر لٹکے ہوئے نظر آئے۔ جب ٹرین ممبرا اسٹیشن کے قریب پہنچی تو کئی مسافر اپنا توازن کھو بیٹھے اور ۱۰؍سے۱۲؍ لوگ نیچے گر گئے۔اس حادثے میں پانچ مسافروں کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر کو چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی  جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ممبرا میں پیش آنے والے اس ٹرین حادثے کے بعد، ریلوے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی سب اربن کیلئے تیار ہونے والے تمام نئے ریک (ٹرینوں کے ڈبے) خودکار دروازہ بند کرنے کی سہولت سے لیس ہوں گے جبکہ زیرِ استعمال تمام ریکوں کو دوبارہ ڈیزائن کر کے ان میں بھی دروازے بند کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔سینٹرل  ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر(پی آر او)، سواپنل نیلا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کسارا جانے والی ایک ٹرین کے گارڈ نے صبح تقریباً ساڑھے ۹؍ بجے پٹری کے کنارے زخمی مسافروں کے بارے میں کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK