Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا : شیل پھاٹا، امرت نگر اور متعدد علاقوں میں پانی ہی پانی

Updated: August 19, 2025, 11:51 PM IST | Mumbai

نالے برسات کا پانی بہا لے جانے میں ناکافی ثابت ہوئے،رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کا متاثرہ علاقوں کادورہ

The area of Amritnagar Maharaja Corner is seen completely submerged.
امرت نگر مہاراجہ کارنر کاعلاقہ پوری طرح زیر آب نظر آرہا ہے ۔(تصویر: انقلاب )

پیر سے شروع ہونے والی شدید بارش کے سبب ممبرا کے شیل پھاٹا، امرت نگر اور متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔ سڑکیں تالاب نظر آرہی تھیں، نالے برسات کا پانی بہا لے جانے میں ناکافی ثابت ہوئے جس کی وجہ سے پانی ان کے اوپر سے بہہ رہا تھا جو کنارے دکانوں میں بھی گھس گیا۔برساتی پانی کیچڑ کے ساتھ دکانوں میں گھس جانے سے دکانداروں کو کافی نقصان ہوا۔منگل کی دوپہر کئی دکاندار ان اپنی دکانوں سے پانی نکالتےہوئے نظر آئے۔ اس دوران مقامی سابق کارپوریٹر اشرف نے امرت نگر نالے کی جے سی بی کے ذریعے صفائی کروائی ۔ اس دوران ممبرا کلوا کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑنے بھی علاقے کا دورہ کیا۔
 علاقے کا دورہ کرنے کے موقع پر رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ شدید بارش ہو رہی ہے اور کھاڑی میں بھی طغیانی آئی ہے اور ممبرا میں ایک جانب پہاڑ اور دوسری جانب کھاڑی ہے ۔ بارش ہونے پر پہاڑی سے پانی بہہ کر شہر میں آتا ہے لیکن اس وقت کھاڑی میں طغیانی ہوتو پانی اس میں بہہ کر نہیں جاپاتا اور شہر میں ہی تھم جاتا ہے۔ قدرت کے آگے ہم مجبور ہیں۔‘‘ انہوںنے مزید بتایاکہ’’ شہریوں کی راحت کیلئے اشرف ( شانو)  پٹھان، مرضیہ پٹھان،  مرزا عنایت بیگ، ریحان پیٹل والا ببلو شیمنا   اور دیگر ورکر کام کر رہے ہیں۔‘‘
  اس تعلق سے تھانے میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر اشرف( شانو) پٹھان  نے بتایا کہ قدر کے آگے سبھی مجبور ہیں۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی علاقے میں کبھی پانی نہیں بھرے گا کیونکہ جب بھی نالوں سے پانی بہا لے جانے کی صلاحیت سے زیادہ بارش ہوگی پانی سڑکوں پر بہے گا۔صرف ممبر ا ہی نہیں بلکہ پورے ممبئی کا یہی حال ہے، وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے گھر وں کے سامنے بھی کئی کئی فٹ تک پانی بھرا ہے۔
  دکانداروں کو ہونے والے نقصان کے تعلق سے نالے کی صفائی کی نگرانی کرنے والے این سی پی کی قومی عہدیدار مرضیہ شانو پٹھان نے بتایا کہ ’’گنجائش سے زیادہ بارش ہونے پر ٹاؤن پلاننگ سے بنے  نوی ممبئی جیسے شہر میں اور  ہزاروں کروڑوں روپےبجٹ والی تجارتی راجدھانی ممبئی میں  بھی پانی بھر گیا ہے تو ممبرا تو ایک اَن پلانڈ سٹی ہے۔ البتہ جن کے گھرو ں میں پانی  بھر جانے سے کھانے پینے کی دشواری ہو رہی ہے ہم ان کے لئے انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK