Inquilab Logo

کے ڈی ایم سی کے میونسپل کمشنر کا تبادلہ، ڈاکٹر سوریہ ونشی نئے میونسپل کمشنر

Updated: February 14, 2020, 12:16 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن ( کے ڈی ایم سی) کے میونسپل کمشنر گووند بوڑکے کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور اُن کی جگہ پونے میونسپل کارپوریشن ٹرانسپورٹ کے صدر ڈاکٹر وی این سوریہ ونشی کا تقرر کیا گیا ہے۔

کے ڈی ایم سی ۔ تصویر : وکی پیڈیا
کے ڈی ایم سی ۔ تصویر : وکی پیڈیا

کلیان : کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کے میونسپل کمشنر گووند بوڑکے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے  اور اُن کی جگہ پونے میونسپل کارپوریشن ٹرانسپورٹ کے صدر ڈاکٹر وی این سوریہ ونشی کا تقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر سرونشی کولہا پور اور رائے گڑ ھ ضلع کلکٹر کے طور پر اپنے فر ائض انجام دے چکے ہیں۔ ۲۰۰۶؍ بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر سوریہ ونشی سے امید کی جارہی ہے کہ اُن کے  آنے سے شہر میں جاری تر قیاتی کاموں میں تیز ی آئے گی۔ کے ڈی ایم سی کوای رویندرن اور پی ویلاراسو جیسے نڈر اور بغیر کسی سیاسی دباؤ کے فیصلہ لینے والے میونسپل کمشنر مل چکے ہیں۔ شہر یوں کے مطابق ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ میونسپل کمشنر گوونڈ بوڑ کے ہی  ہیں کیونکہ انہوں نے بر وقت کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK