Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل محکمہ تعلیم کی’مشن ایڈمیشن ون گول ون لاکھ ‘مہم

Updated: June 09, 2025, 11:57 PM IST | Mumbai

بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں ایڈمیشن اسٹال لگائے گئے۔ اسٹریٹ پلے پیش کئے جا رہے ہیں۔ اساتذہ گھر گھر جاکر والدین سے بچوںکو میونسپل اسکولوںمیں داخل کروانےکی اپیل کررہےہیں

BMC is trying to increase the number of students in its schools.
بی ایم سی اپنے اسکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

بی ایم سی  کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کیلئے بھی اپنے  اسکولوںمیں ایک لاکھ نئے طلبہ کے داخلے کا ہدف طے کیاہے جس کیلئے ’مشن ایڈمیشن ون گول ون لاکھ‘ متعارف کروایاہے۔ اس مہم کے تحت میونسپل محکمہ تعلیم نئے جوش وخروش سے ایک لاکھ نئے ایڈمیشن کیلئے کوشاں ہےجس کیلئے گھنی آبادی والےعلاقوںمیں داخلے سے متعلق اسٹال لگانےکےساتھ اسٹریٹ پلے کےذریعے عوام کو بی ایم سی اسکولوںکی جانب متوجہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،ساتھ ہی گھرگھر جاکر والدین سے بچوںکا داخلہ میونسپل اسکولوںمیں کروانےکی اپیل کرنےکےعلاوہ پیرنٹس ٹیچر اسوسی ایشن کی میٹنگ منعقدکی جارہی ہے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے داخلہ کیلئے گوگل فارم سسٹم بھی متعارف کروایاگیاہے۔ 
 میونسپل محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ ۲؍سال سے اس طرح کی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو بی ایم سی اسکولوں کے جانب متوجہ کروایاجاسکے۔ مہم کا مقصد ممبئی پبلک اسکولوں کی جانب طلبہ اور سرپرستوںکو راغب کرنا ہے۔ فی الحال بی ایم سی کی پرائمری اور سیکنڈری اسکولوںمیں ۲؍لاکھ ۹۸؍ہزار ۷۳۱؍ طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ 
  بی ایم سی محکمہ تعلیم نے اس تعلق سے ایک حکم نامہ جاری کرکے اسکولوںکے پرنسپل اوراساتذہ کواس مہم میں شریک ہونےکیلئے کہاہے۔انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہےکہ طلبہ کو رزلٹ دینےکے ساتھ انہیں ان کا خارجہ سرٹیفکیٹ بھی دیاجائے لیکن ان بچوںکی آگے کی پڑھائی قریبی بی ایم سی اسکولوں میں ہو،  ان کے ناموںکا اندراج کروایا جائے ۔علاوہ ازیں اس بات پرخاص توجہ دینے کیلئے کہاگیاہےکہ کنڈرگارٹن سے لے کر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ میں سےکوئی بھی طالب علم ڈراپ آئوٹ نہ ہو۔‘‘
 عوام کو بی ایم سی اسکولوں کی جانب متوجہ کروانےکیلئے بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں ایڈمیشن اسٹال لگائے گئے ہیں۔  شہر و مضافات کےمتعدد علاقوںمیں اسٹریٹ پلے  کئے جارہے ہیں۔ اساتذہ گھر گھر دورہ کر کے والدین سے بچوںکو بی ایم سی اسکولوںمیں داخل کروانےکی اپیل کررہےہیں ۔ سرپرستوں، والدین اور اساتذہ کی اسکولوںمیں میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔  
 خیال رہےکہ بی ایم سی کے ممبئی پبلک اسکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانےکیلئے گزشتہ ۲؍سال سے اس طرح کی مہم جاری ہے  جس کی وجہ سے بی ایم سی اسکولوںمیں طلبہ کی تعداد مستحکم رکھنےمیں مدد مل رہی ہے۔ فی الحال میونسپل اسکولوںمیں ۲؍لاکھ ۹۸؍ ہزار ۷۳۱؍ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK