ممبرا میں ۵؍ سیٹوں پر ایم آئی ایم کی فتح، تھانے میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی -شیوسینا(شندے) کو اکثریت۔
ممبرا میں ایم آئی ایم کے حامی اپنی پارٹی کے امیدوار کی جیت پر جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب
تھانے میونسپل کارپوریشن(ٹی ایم سی) انتخابات میں ایکنا تھ شندے کا جلوہ دیکھنے کوملا۔ ٹی ایم سی کی کل ۱۳۱؍ سیٹوں میں سے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو سب سے زیادہ ۷۵؍ سیٹیں اور اس کی اتحادی بی جے پی کو ۲۸؍ سیٹیں ملیں، این سی پی (اجیت پوار ) کو ۹؍ سیٹیں، شیو سینا ( ادھو) کو محض ایک سیٹ، این سی پی ( شردپوار) کو ۱۲؍ سیٹیں جبکہ مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم ) کو ۵؍ سیٹیں ملیں۔ایم آئی ایم کی پانچوں سیٹیں ممبرا کوسہ سے ملیں ۔ ممبرا میں دلچسپ مقابلے میں این سی پی (شردپوار) کی امیدوار مرضیہ شانو پٹھان نے این سی پی ( اجیت پوار) کی امیدوار سابق کارپوریٹر عشرین راؤت کو شکست دے کر سبھی کو چونکا دیا ۔ اس نتیجہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ تھانے میں این سی پی (اجیت پوار) شرد پوار کی قیادت والی این سی پی کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔
تھانے میں مہاراشٹر نونرمان سینا ( ایم این ایس) نے اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا ۔ اسی طرح عام آدمی پارٹی( آپ) اور کانگریس کو بھی ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔
ممبرا کوسہ کے نتائج:
۔ پینل نمبر ۲۶؍ (ریتی بندر، جیون باغ، بامبے کالونی ، سیلیش نگر ): اس پینل سے ۳؍ امیدوار این سی پی ( شرد) کے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایک امیدوار ایم آئی ایم کا جیتا ہے۔
۔ ۲۶؍ اے میں منیشا بابا جی بھگت(این سی پی۔ شرد)، پینل نمبر ۲۶؍بی میں دیپالی بھگت (این سی پی ۔شرد)،پینل نمبر ۲۶؍سی میں یاسین قریشی(این سی پی۔شرد)اور پینل نمبر ۲۶؍ڈی میںسرفراز خان (سیف پٹھان)(اے آئی ایم آئی ایم) نے فتح درج کرائی۔
پینل نمبر : ۳۰؍میں ایم آئی ایم کے چاروں امیدوا ر چن کر آئے ہیں۔ ان میں پینل نمبر ۳۰؍ اے سے نفیس انصاری پینل نمبر ۳۰؍ بی سے سحر یونس شیخ، پینل نمبر ۳۰؍ سی سے سلطانہ عبدالمنان شیخ اور پینل نمبر ۳۰؍ ڈی سے شعیب ڈونگرے شامل ہیں۔
۔ پینل نمبر ۳۱؍ اے سے راجن کینے(این سی پی ۔اجیت)، پینل نمبر ۳۱؍ بی:دیویا گوٹے( این سی پی۔شرد )، پینل نمبر ۳۱؍ سی:پلوی پاٹل (این سی پی۔ شرد) اور پینل نمبر ۳۱؍ ڈی سے سدھیر بھگت (این سی پی۔ شرد )
پینل نمبر ۳۲؍ اے سے شاکر شیخ ( این سی پی - شرد)، پینل نمبر ۳۲؍بی سے سیما داتے(این سی پی ۔شرد)، پینل نمبر ۳۲؍ سی سے مرضیہ پٹھان (این سی پی۔ ایس پی) اور پینل نمبر ۳۲؍ ڈی سےاشرف (شانو) پٹھان (این سی پی۔شرد)
پینل نمبر ۳۳؍ اے سے ابراہیم راؤت(این سی پی ۔اجیت)، پینل نمبر ۳۳؍ بی سےشاذیہ انصاری (این سی پی ۔ اجیت )، پینل نمبر ۳۳؍ سی سے حفصہ زبیر انصاری ( این سی پی۔ شرد)اور پینل نمبر ۳۳؍ ڈی سے شاہ عالم خان(این سی پی۔ ایس پی)