انقلاب چوک پر نصب میورل میں جلی حروف میں لکھا ہے کہ ’’ ایران حیدر کرارؓ کا وارث ہے اور اب اس کی باری ہے ‘‘،ولی عصر چوک پراسرائیل سے انتقام کا پیغام درج ہے
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 1:29 AM IST | Tehran
انقلاب چوک پر نصب میورل میں جلی حروف میں لکھا ہے کہ ’’ ایران حیدر کرارؓ کا وارث ہے اور اب اس کی باری ہے ‘‘،ولی عصر چوک پراسرائیل سے انتقام کا پیغام درج ہے
– اسرائیل بھلے ہی ایران پر حملے کرکے اس کے فوجی لیڈرس اور دیگر اہم شخصیات کو ہلاک کرکے بغلیں بجارہا ہے لیکن ان حملوں کے باوجود ایرانی قوم کا حوصلہ بالکل بھی پست نہیں ہوا۔ اس کا نظارہ عید غدیر کے موقع پر تہران کے مشہور انقلاب چوک سمیت شہر کے اہم علاقوں میں دیکھنے کو ملا ۔ انقلاب چوک پر ایران کا سب سے بڑا میورل (دیواری پینٹنگ ) عوام کے سامنے پیش کیا گیا جس پر جلی حروف میں لکھا تھا’’یہ دیوار ی پینٹنگ حضرت علیؓ کی بہادری، عدل اور حق پرستی کی علامت کے طور پر پیش کی گئی ہے جس میں خیبر کی فتح کی یاد تازہ کی گئی ہے۔ تصویر میں درج اشعار کچھ یوں ہیں: ’’ہم ہیں حیدرِ کرار کے وارث / اب ہماری باری ہے در اُکھاڑنے کی ‘‘ یہ میورل اُس واقعہ کی یاد دلاتا ہے جب خیبر کا قلعہ، جو ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا ، کو حضرت علیؓ نے صرف اپنی قوتِ بازو سے فتح کرلیا تھا۔ اسی طرح کا ایک میورل ولی عصر چوک پر بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کا پس منظر سرخ ہےاور اس پر فارسی و عبرانی میں یہ عبارت تحریر ہے’’آؤ رات کی تاریکی میں ان پر ٹوٹ پڑیں،تیز پروں والے عقابوں کی مانند، جو نہ دن جانتے ہیں نہ رات۔‘‘
آپریشن وعدہ صادق کی کارروائی سے قبل، ولی عصر چوک پر ایک اور دیواری پینٹنگ نظر آئی تھی جس پر رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام سے متاثر ہو کر یہ الفاظ درج کئے گئے تھے:’’اللہ تعالیٰ کے اذن سے سخت اور منہ توڑ جواب ۔‘‘