Inquilab Logo Happiest Places to Work

جامنیر میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا ، عوامی احتجاج کے بعد معاملہ درج

Updated: August 12, 2025, 11:36 PM IST | Sarjil Qureshi | Jalgaon

جلگائوں ضلع کے جامنیر شہرمیں ایک مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے ناراض عوام نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔

Salman`s family and social workers
سلمان کے اہل خانہ اور سماجی کارکنان

جلگائوں ضلع کے جامنیر شہرمیں ایک مسلم نوجوان کو  پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس کی وجہ سے ناراض عوام نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔  پولیس نے معاملہ درج کیا ہے اور ۴؍ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔   سلیمان نامی یہ نوجوان پولیس بھرتی امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔   اطلاع کے مطابق سلمان کی کچھ لڑکوں سے تکرار ہو گئی تھی۔ جبکہ غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق وہ کیفے میں کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھا تھا جس پر وہاں موجود شر پسندوں نے اسے پیٹا۔ 
  اطلاع کے مطابق جلگائوں ضلع کے جامنیر تعلقے میں واقع بٹاود  کے رہنے والا سلمان (۲۱)  بارہویں پاس تھا اور پولیس بھرتی امتحان کی تیار کر رہا تھا۔وہ  پیر کی دو پہر گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ   پولیس بھرتی امتحان کا فارم بھرنے جامنیر جارہا ہے ۔ اطلاع کے مطابق جامنیر پہنچ کر وہ ایک   کیفے میں بیٹھا تھا جہاں  اُس کی کچھ افراد کے ساتھ کسی بات پر کر تکرار ہوئی۔  اس  کے بعد ان لوگوں نے سلمان کو پیٹنا شروع کر دیا۔ کےاطلاع ہے کہ مار پیٹ کرنے والوں کو شک تھا اس کا کسی غیر مسلم لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا ۔تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ سلمان وہاں سے نکل کر بذریعہ بس اپنے گائوں بٹاود پہنچا لیکن یہ شرپسند اس کے پیچھے وہاں بھی پہنچ گئے اور بٹاود بس اسٹینڈ پر اس کی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔ اپنے بچے کے  ساتھ مارپیٹ کی خبرملتے ہی اُس کے والدین بھی بس اسٹینڈ پہنچ گئے۔ اسے حملہ آوروں کے چنگل سے آزاد کروانے  کے بعد  اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے جانچ کے بعد اسے  مردہ قرار دے  دیا ۔
  سلمان کی موت کی خبر سن کر بڑی تعداد  میں لوگ جامنیر پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔ اس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا۔  منگل کو  جلگائوں کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ اس معاملے میں ۴؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے ۲؍ کو پیر کی رات ہی میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ۲؍ کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔   مجموعی طور پر ۸؍ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔  گرفتار ملزمین کے نام   ابھشیک راجپوت ،رنجیت رام کرشنا ماتڑے ،سوجوال تیلی ،کرشنا تیلی بتائے جا رہے  ہیں۔ جب ضلع ایس پی سے پوچھا گیا کہ سلمان کو کس وجہ سے مار ا گیا تو انہوں نے کہا کہ’’ اِ س کی تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی اس کی معلومات ذرائع ابلاغ کو دی جائےگی ۔‘‘ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ  وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور سوشل میڈیا پر۲؍ سماج کے درمیان نفرت بھڑکانے والی  پوسٹ شیئر نہ کریں۔ 
جلگائوں میں ان کیمرہ پوسٹ مارٹم 
 جلگائوںسول اسپتال کے احاطے  میں  جلگائوں کے سماجی کارکن  فاروق شیخ عبداللہ ( ایکتا سنگھٹن ) نے بتایا کہ ’’سلمان خان  کو انتہائی بے دردی سے پیٹا گیا تھا۔ اُس کا خون زیادہ  نہیں بہا لیکن اسے اندرونی چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔   ‘‘ انہوں  نے کہا کہ  لاش کا  پوسٹ مارٹم ’ان کیمرہ‘ کیا گیا ہے تاکہ  ثبوت رہے۔سلمان کے اہل خانہ اور سماجی کارکنان نے خود  ان کیمرہ پوسٹ مار ٹم  کا مطالبہ کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ نے کہا کہ ’’ اگر وہ لڑکی  کیساتھ بیٹھا بھی تھا تو قانونی طریقہ اختیار کیاجانا چاہئے تھا ، جس طرح  سے اسے  مارا گیا یہ ہجومی تشدد ہے ۔‘‘ سلمان کے ماموں صابر خان نے کہا ’’ سلمان کو اس طرح مارا گیا کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں تھا جہاں ہرا یا نیلا نشان نہ پڑا ہو۔ 

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK