Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام حملے کیخلاف ملک بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج

Updated: April 25, 2025, 10:56 PM IST | New Delhi

نماز جمعہ میں کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج درج کرایا گیا، دہلی کی جامع کی سیڑھیوں پر مظاہرہ، ہزاروں کی شرکت

Muslim protesters protest on the steps of Jama Masjid, Delhi. (PTI)
مسلم مظاہرین جامع مسجد، دہلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کرتے ہوئے۔ ( پی ٹی آئی)

   پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ بلا تفریق مذہب احتجاج کا سلسلہ  دراز ہورہاہے۔ جمعہ کو ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد مسلمانوں نے پاکستان اوراس کی شرا نگیزیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ نمازی  سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز جمعہ کیلئے پہنچے اور  نماز کے بعد پاکستان  اوردہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔دہلی سے لے کر لکھنؤ، پٹنہ، ممبئی اور بھوپال وغیرہ میں بڑی تعداد میں پہنچے مظاہرین نے قصورواروں کیلئے جلد اور سخت سزا کا مطالبہ کیا اور ’’کشمیر ہمارا ہے، ہم اس کا بدلہ لیں گے‘‘جیسے نعرے بلند کئے۔
  پہلگام کے ہلاک شدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کے طور پر جمعہ کو دہلی بند کااعلان کیا گیا تھا جس کا خاطر خواہ اثر نظر اایا۔ پہلگام میں انسانیت سوز واقعہ کے خلاف پرانی دہلی کے سبھی بازارپوری طرح بند رہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد شاہجہانی جامع مسجد کے باہر مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل افراد نے دہشت گردی اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ احتجاج کے پیش نظر جامع مسجد کےاطراف میں پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئےتھے۔ مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال نے احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ۱۴۰؍ کروڑ عوام ایک ہیں اور سبھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
  پٹنہ اور یوپی سے لے کر حیدرآباد تک متعدد شہروں میں  مسلمانوں نے بازوؤں پر کالی پٹی باندھ کر جمعہ کی نماز ادا کی۔  اس سے قبل کئی مساجد میں خطباء اور ائمہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تقریریں کیں۔پٹنہ جنکشن کی جامع مسجد کےخطیب وامام مولانا محمد اسعد قاسمی نے پہلگام دہشت گردانہ حملےکی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کرنے والےدہشت گرد  پوری انسانیت کے  دشمن ہیں۔ 

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK