Inquilab Logo

ناگپور:سرکاری ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کی شرح اموات میں اضافہ

Updated: March 20, 2023, 11:13 AM IST | Ali Imran | Nagpur

گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ناگپور میڈیکل کالج اسپتال، میو اسپتال اور سپر اسپیشلٹی اسپتال میں۱۹؍ مریض فوت ، فی الوقت صرف ایمرجنسی مریضوں کو ہی داخل کیاجا رہا ہے

Entrance of Indira Gandhi Government Medical College and Hospital (Mayo Hospital) Nagpur
ناگپور کے اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (میوہاسپٹل )کا داخلی دروازہ

: ملازمین کی ہڑتال کے باعث ناگپور میڈیکل کالج، میواسپتال(اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال ) ، سپر اسپیشلٹی اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں طبی نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں  کے دوران  میڈیکل، میو میں۱۹؍ اموات ہوئی ہیں اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد کے مقابلے اموات کی شرح میں یہ اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ کورونا سے  پہلے میڈیکل کالج اسپتال میں ۱۵۰۰؍ کے قریب مریضوں کے داخلہ پر اوسطاً۱۰؍ سے۱۱؍مریضوں کی موت کا ریکارڈ تھا۔ میو اسپتال میں۶۵۰؍ کے قریب مریضوں کے داخل ہونے اور روزانہ۶؍ سے۷؍ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ادھر ہڑتال کے باعث سپر اسپیشلٹی سمیت دونوں اسپتالوں میں ایمرجنسی  مریضوں کے علاوہ  دیگرمریضوں کا داخلہ بند ہے۔ دوسری جانب ایسے مریضوں کو بھی چھٹی پر گھر بھیج دیا گیا جن کی  طے شدہ سرجری مسلسل ملتوی کی جا رہی تھی۔ اس لیے اس وقت۸۰۷؍  مریض میڈیکل  کالج اسپتال میں  زیر علاج ہیں اور ۳۲۲؍ مریض میواسپتال میں  داخل ہیں۔ اس کے بعد بھی میڈیکل کالج میں ۲۴؍ گھنٹوں  میں۱۵؍ او ر میو میں۴؍ امو ات ہوئیں۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریضوں کو تکلیف سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری احتیاط برتی جارہی ہے۔میڈیکل کالج میں دن کے دوران۱۵۹۴؍ بیرونی مریضوں اور اسپتال میں زیر علاج۵۰؍ مریضوں کا علاج کیا۔ یہاں۱۳؍  بڑی اور۷۴؍ چھوٹی سرجری کی گئیں۔ اس دوران ۷۹۹؍ مریضوں کو داخل کیا گیا اور میو کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ(او پی ڈی) میں۵۳؍ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ یہاں۱۱؍ بڑی سرجری کی گئیں۔ کوئی معمولی سرجری نہیں کی گئی۔ 

doctor Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK