Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناگپور: ۱۱؍ میں سے ۹؍علاقوں میں کرفیو سے جزوی راحت

Updated: March 21, 2025, 10:43 AM IST | Ali Imran | Nagpur

۳؍ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں اب بھی کرفیو برقرار۔ خلاف ورزی پر آئی جی سی ۲۰۲۳ء کی دفعہ ۲۲۳؍ کے تحت معاملہ درج ہوگا

Due to the curfew, an area of ​​Hansapuri, where the banks and empty roads can be seen. Photo: PTI.
کرفیو کے سبب ہنساپوری کا ایک علاقہ، جہاں  بنددکانیں اور خالی سڑک دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

 فساد کو پانچ دن گزرچکے ہیں اوراب بھی شہر کے۳؍ علاقوں  میں کرفیو کا نفاذ برقرار ہے۔ جبکہ ۱۱؍ میں سے ۹؍علاقوں  کے باشندوں  کوجزوی راحت دی گئی ہے۔  پیر ۱۷؍مارچ کو فرقہ وارانہ فساد کے بعد کمشنر آف پولیس نے شہر کے ۱۱؍ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ پولیس کمشنر نے جمعرات کو گیارہ میں سے نو علاقوں میں کرفیو میں نرمی لانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ باقی تین تھانوں کی حدود میں کرفیو بدستور نافذ ہے۔ یاد رہے کہ وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل کی جانب سے پیر کے روز محل علاقے میں اشتعال انگیز احتجاج کیا گیا تھا اور اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دوران ہندتواوادی مظاہرین نے اورنگ زیب کی علامتی قبر کو نذرآتش کیا تھا، جس میں  مبینہ طور پر وہ سبز چادر بھی جلائی گئی جس پر قرآنی آیات لکھی ہوئی تھیں، اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد کشیدگی پھیل گئی تھی۔ اس واقعہ کے پیش نظر اور عوام کے مفاد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کمشنر آف پولیس رویندر کمار سنگل نے انڈین سول سیکورٹی کوڈ ۲۰۲۳ کی دفعہ ۱۶۳ (۱) (۲) (۳) کے تحت پولیس اسٹیشن کوتوالی، گنیش پیٹھ، تحصیل، لکڑگنج، پانچ پاولی، شانتی نگر، یشودھرا نگر، کپل نگر کے علاقے میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ 
کن علاقوں میں کیا صورتحال ہے؟
حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سرکل ۴ میں نندن ون اور سرکل ۵ میں کپل نگر کا کرفیو جمعرات کی دوپہر ۲؍ بجے سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ سرکل ۳ میں لکڑ گنج، پانچ پاولی، شانتی نگر، سرکل ۴ میں شکردرہ، سرکل ۵ میں امام باڑہ، یشودھرا نگر کے علاقوں میں کرفیو میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جمعرات دوپہر ۲ بجے سے شام ۴ بجے تک کے لیے کرفیو میں نرمی دی جا رہی ہے تاکہ علاقے کے لوگ معمول کی زندگی کو برقرار رکھ سکیں۔ جب کہ کرفیو شام ۴؍ بجے سے نافذ ہوجائے گا۔ سرکل ۳ میں کوتوالی، تحصیل اور گنیش پیٹھ میں کرفیو اگلے احکامات تک `جیسے تھا ویسا جاری رہے گا۔ مقرر کردہ پولیس افسروں کو ناگپور شہر کے سرکل ۳، ۴، ۵، میں مذکورہ پولیس اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑکوں کو امن و امان کے پیش نظر بند کرنے اور حکم کو نافذ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ جو شخص اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ انڈین جوڈیشل کوڈ ۲۰۲۳ کی دفعہ ۲۲۳ کے تحت سزا کا مستحق ہوگا۔ 
کرفیو میں انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا
شہر کے کسی بھی حصے میں تعینات پولیس افسران، ملازمین، ہوم گارڈز اور سرکاری افسران و ملازمین کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے افسران اور ملازمین کو استثنیٰ دیا گیا۔ مختلف شعبہ جات کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ، امتحان سے متعلقہ پروفیسرز اور اساتذہ کو چھوٹ دی جائے گی۔ ضروری خدمات میں مصروف افسران اور ملازمین کو چھوٹ دی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK