Inquilab Logo

دھونی کو نائیڈو کی مبارکباد

Updated: August 16, 2020, 3:13 PM IST | Agency | New Delhi

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مشہورکرکٹر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کھلاڑیوں کے لئے طویل عرصے تک مثالی نمونہ رہے گی۔  وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی ہندوستانی کرکٹ اور عالمی کرکٹ میں شراکت ناقابل فراموش ہے، جو نسلوں تک کھلاڑیوں کے لئے مثالی ہوگی۔

MS Dhoni - Pic : INN
ایم ایس دھونی ۔ تصویر : آئی این این

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مشہورکرکٹر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کھلاڑیوں کے لئے طویل عرصے تک مثالی نمونہ رہے گی۔
 وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز ایک پیغام میں کہا کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی ہندوستانی کرکٹ اور عالمی کرکٹ میں شراکت ناقابل فراموش ہے، جو نسلوں تک کھلاڑیوں کے لئے مثالی ہوگی۔
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ "آپ نے برسوں سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین اور مداحوں کو تفریح ​​فراہم کی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں آپ کی عدم موجودگی سے یقینی طور پر کمی محسوس کی جائے گی۔ آپ کی آئندہ زندگی کے لئے میری نیک خواہشات

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK