• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آر ایس ایس اور حزب المجاہدین میں کوئی فرق نہیں‘‘

Updated: September 24, 2026, 11:57 AM IST | Agency | Nagpur

ناگپور کانگریس کمیٹی کے صدر پرفل گڑدھے پاٹل نے آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ حزب المجاہدین سے کیا ہے۔

Praful Gurdhe Patil. Photo: INN
پرفل گڑدھے پاٹل۔ تصویر: آئی این این

ناگپور کانگریس کمیٹی کے صدر پرفل گڑدھے پاٹل نے آر ایس ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ حزب المجاہدین سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوںمیں کوئی فرق نہیں ہے اور آر ایس ایس پر۳؍ مرتبہ پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ دراصل یہ پورا معاملہ ناگپور میں ایک نئے فلائی اوور کے نام رکھنے سے متعلق ہے۔ ناگپور میں ایک فلائی اوور کا نام آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار کے نام پر رکھے جانے پر کانگریس اعتراض کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پونے: سماجی رضاکار ودیا نند باپٹ ایم ایل سی الیکشن لڑیں گے؟

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ناگپور کانگریس کمیٹی کے صدر پرفل گڑدھے پاٹل نے بھی اس فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پرفل گڑدھے پاٹل نے کہا،’’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور حزب المجاہدین میں کوئی فرق نہیں ہے۔ سنگھ پر ماضی میں بھی تین مرتبہ پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ حزب المجاہدین اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ دونوں میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا، دونوں کا کردار ایک جیسا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ پرفل گڑدھے پاٹل اس وقت ناگپور کانگریس کمیٹی کے صدر ہیں۔ ۲۰۲۴ء میں انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے خلاف اسمبلی انتخابات لڑے تھے، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK