• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’رُتا جتیندر اوہاڑ معافی مانگیں ورنہ احتجاج کریں گے‘‘

Updated: September 30, 2024, 2:06 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

این سی پی ( اجیت پوار) کے لیڈر نجیب ملا کااعلان، پولیس میں شکایت کرنےکی بھی دھمکی۔

NCP (Ajit Pawar) leader Najeeb Mulla. Photo: INN
این سی پی ( اجیت پوار) کے لیڈر نجیب ملا۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ دنوں ممبرا میں مرضیہ شانو پٹھان کی زیر قیادت خواتین اور بچیوں کی رہنمائی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی (شرد پوار) کے سینئر لیڈر و ممبرا /کلوا کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کی اہلیہ رُتا اوہاڑ نے اسامہ بن لادن کی سوانح حیات پڑھنے کا مشورہ دیا تھا، اس پر اب این سی پی(اجیت پوار) کے گروپ کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ این سی پی(اجیت پوار)  کے اقلیتی امور کے لیڈر نجیب ملا نے مطالبہ کیا ہے کہ رتا اوہاڑ اپنے اس بیا ن کیلئے عوام سے معافی مانگیں ورنہ ہم انہیں کوئی پروگرام کرنے نہیں دیں گے۔ ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی کی جائے گی۔ 
  اس سلسلے میں نجیب ملا سے رابطہ قائم کرنے پر انہوں نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’ بچیوں اور خواتین کی رہنمائی حاصل کرنے کیلئے کئی مسلم ماہر سائنسداں اوردنیا میں انقلاب لانے والے رہنما گزرے ہیں جن کی مثال دی جاسکتی ہے اور جن کے بارے میں مطالعہ کرنے کی اپیل کی جاسکتی ہے۔ الجبرا اور سائنس کے موجد کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے، ان سب کو چھوڑ کر رُتا اوہاڑ نے اسامہ بن لادن کے بارے میں پڑھنے کا مشورہ دیا ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ رُتا اوہاڑ کو اپنے اس بیان پر عوام سے معافی مانگنی چاہئے ورنہ ہم ان کا کوئی پروگرام نہیں ہونے دیں گے۔ ‘‘ جب نجیب ملا سے یہ پوچھا گیا کہ شاتم رسول رام گیری مہاراج اور مسلمانوں کےخلاف اشتعال انگیزی کرنے والے بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے خلاف ان کی جانب سے کوئی مذمت یا احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ تو نجیب ملا نےکہا کہ’’ ہم نے اسٹیج سے مذمت کی ہے اور بہت جلد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK