ہندی فلموں کے وہ اداکار جو اداکاری کو صرف ایک فن نہیں بلکہ روح کی آواز سمجھتے ہیں۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر ہے لیکن وہ نانا پاٹیکر کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
EPAPER
Updated: July 09, 2025, 11:07 AM IST | Mumbai
ہندی فلموں کے وہ اداکار جو اداکاری کو صرف ایک فن نہیں بلکہ روح کی آواز سمجھتے ہیں۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر ہے لیکن وہ نانا پاٹیکر کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
ہندی فلموں کے وہ اداکار جو اداکاری کو صرف ایک فن نہیں بلکہ روح کی آواز سمجھتے ہیں۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر ہے لیکن وہ نانا پاٹیکر کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ وہ اپنے مکالمے بولنے کے انداز کے لیے بہت مشہور ہیں۔اداکار نانا پاٹیکر، جنہیں ہٹ کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، حقیقی زندگی میں کیمرے، لائٹس اور اس گلیمرس دنیا کو پسند نہیں کرتے یعنی انہیں فلمی چکاچوند پسند نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف امیتابھ بچن کے شو’کون بنےگاکروڑ پتی‘ کے سیٹ پر کیا۔ایک بار نانا پاٹیکر امیتابھ بچن کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں نظر آئے۔اس دوران امیتابھ نے ان سے پوچھا کہ آپ اتنے بڑے اسٹار ہیں، آپ گاؤں میں لکڑیاں لے جاتے نظر آتے ہیں، آپ کھیتی باڑی کرتے نظر آتے ہیں، یہ سب کیا ہے؟اس پر نانا پاٹیکر نے جواب دیا کہ مجھے ایمانداری اور سادگی کےساتھ رہنا پسند ہے۔ میں اپنی فلمیں کرنےکے بعد اکثر گاؤں چلاجاتا ہوں، جیسے ہی میرا کام ختم ہوتا ہے، شوٹنگ ختم ہوتی ہے، میں سیدھا گاؤں بھاگتا ہوں۔ ان کا ماننا ہے کہ گاؤں کی مٹی، سادگی اور زمین سے جڑی زندگی انہیںحقیقی سکون دیتی ہے۔نانا پاٹیکر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے روشنی پسندنہیں، کیمرہ بھی پسند نہیں، میں کام کرتا ہوں اور اپنے گاؤں واپس چلا جاتا ہوں۔ مجھے شہر سے دور رہنا اچھا لگتا ہے۔گائوں میںپہاڑ ہیں، کھلا ماحول ہے۔ اگر دیکھا جائے تو نانا پاٹیکر ان لوگوں میں سےایک ہیں جو زمین سے جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔ کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد بھی وہ لگژری گاڑی یا بڑے بنگلے میں نہیں رہتے بلکہ عام لوگوں کی طرح کھیتوں میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔