Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: موجودہ حالات کے تناظر میں مسلم نمائندہ کونسل کے زیر اہتمام اہم اجلاس

Updated: July 02, 2026, 10:11 AM IST | Z. A. Khan | Nanded

تبدیلی مذہب مخالف قانون اور یکساں سول کوڈ کے پس منظر میں علمائے کرام کی جانب سے مسلمانوں کی رہنمائی کی کوشش۔

A view of the program held at Quba Mosque in Nanded. Photo: INN
ناندیڑ کی قباء مسجد میں منعقدہ پروگرام کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے زیر اہتمام شہر کی قباء مسجد میںبھارت میں نافذ ہونے والے ظالمانہ قوانین اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے ایک اہم اور کامیاب عوامی خطاب منعقد ہوا، جس میں شہر و اطراف سے بڑی تعداد میں عوام، ائمہ کرام نے شرکت کی جس کی رہنمائی علماء اکرام نے کی۔

پروگرام میں ملک میں نافذ کئے جا رہے مختلف قوانین، خصوصاً ایس آئی آر ، تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون  اور یونیفارم سول کوڈ کے ممکنہ اثرات اور موجودہ حالات میں مسلمانوں کی آئینی، سماجی اور دینی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر مولانا رفیع الدین اشرفی ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و نائب صدر کل جماعتی وفاق مہاراشٹر، مولانا آصف ندوی صاحب، امام و خطیب مسجد غنی پورہ، ہتائی، ناندیڑ، اور مولانا حافظ اقبال انصاری صاحب، صدر تنظیم ائمہ مساجد اورنگ آباد، نے اپنے فکر انگیز اور مدلل خطابات میں حاضرین کو موجودہ حالات کا شعور، آئینی حقوق کی حفاظت، دینی شناخت کے تحفظ اور اتحاد و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کی ۱۱۷؍ اہم شخصیات کا نریندر مودی اور شہباز شریف کو کھلا خط

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو قانون کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے آئینی حقوق سے واقف رہنا، تعلیم، اتحاد اور اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو اختیار کریں اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ حکمت، صبر اور قانونی ذرائع سے کریں۔پروگرام میں علماء کرام کی قیمتی رہنمائی سے حاضرین نے بھرپور استفادہ کیا اور اس طرح کے بامقصد اور رہنمائی فراہم کرنے والے پروگراموں کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آخر میں مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے ذمہ داران نے تمام علماء کرام، معزز مہمانوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت کی رہنمائی اور عوامی بیداری کیلئے آئندہ بھی ایسے مفید پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ جلد ہی مہاراشٹر میں بھی یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK